ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / شمالی کوریا کے میزائل پروگرام پر سلامتی کونسل کا خصوصی اجلاس

شمالی کوریا کے میزائل پروگرام پر سلامتی کونسل کا خصوصی اجلاس

Wed, 29 Nov 2017 20:32:34    S.O. News Service

پیانگ یونگ29؍نومبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) گذشتہ شام امریکا کی درخواست پر سلامتی کونسل کا خصوصی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں شمالی کوریا کے بین البراعظمی بیلسٹک میزائلوں اور پیانگ یانگ کے عزائم سے عالمی امن کو لاحق خطرات پر غور کیا گیا۔سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس امریکا کی درخواست پر منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر امریکی مندوبین نے شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائلوں کو عالمی امن و سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا۔قبل ازیں امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹیلرسن نے عالمی برادری پر زور دیا تھا کہ وہ شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائلوں کے نئے تجربات کے رد عمل میں پیانگ یانگ کے خلاف نئی پابندیاں عاید کرے۔امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ان کا ملک سلامتی کونسل کے ذریعے شمالی کوریا پر سخت ترین اقتصادی پابندیاں عاید کرانے کی کوشش کررہا ہے۔ ان پابندیوں اور اقدامات میں شمالی کوریا کو سمندری راستے سے سامان کی منتقلی پر پابندیاں بھی شامل ہیں۔


Share: