ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / سینٹر آف کارڈیالوجی نے ہائپر ٹینشن کا شکار ایک نوجوان کو پہلا رینل اسٹینٹنگ کامیابی کے ساتھ لگایا

سینٹر آف کارڈیالوجی نے ہائپر ٹینشن کا شکار ایک نوجوان کو پہلا رینل اسٹینٹنگ کامیابی کے ساتھ لگایا

Thu, 18 May 2017 22:35:16    S.O. News Service

علی گڑھ 18مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے سینٹر آف کارڈیالوجی کے زیرِ اہتمام ہائپر ٹینشن کا شکار ایک نوجوان کو پہلا رینل اسٹینٹنگ کامیابی کے ساتھ لگایا گیا۔کارڈیالوجی سینٹر کے ڈائرکٹر پروفیسر آصف حسن نے بتایاکہ مریض کی حالت میں اب کافی سدھار ہے اور اس کا بلڈ پریشر بھی مناسب ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس نئے عمل سے جے این میڈیکل کالج کے کیتھ لیب میں انٹروینشن کا کام شروع ہوگیا ہے۔مذکورہ انٹر وینشن کا کام پروفیسر ایم یو ربانی، پروفیسر آصف حسن اور ان کی ٹیم نے مل کر انجام دیا۔پروفیسر حسن نے بتایا کہ کیتھ لیب کے قیام سے کورونری انٹروینشن کے اب تک 300سے زائد معاملات کامیابی کے ساتھ انجام پا چکے ہیں۔


Share: