تری وندرم پورم 29نومبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) کمونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی) کے مقبول لیڈر اور کیرل کے سابق وزیرچندر سرین نائر آج چل بسے ۔ وہ کچھ دنوں سے بیمار تھے ،ان کا علاج چل رہا تھا ۔ پارٹی کے ذرائع نے بتایا کہ نائر نے سرکاری ہسپتال میں آخری سانس لی ،موصوف ضیق صدر کی شکایت کی وجہ سے انہیں گزشتہ ہفتہ ہسپتال میں طبی امداد کیلئے داخل ہو ئے تھے، ان کی 89 سال تھی۔لواحقین میں ان کی بیوی منامہ نائر، ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے ۔ وہ گزشتہ چند سالوں میں سیاست میں سرگرم نہیں تھے ، سیاست سے انہوں نے کنارہ کشی اختیار کر لی، وہ1980-81، 1987-91اور1996-2001 میں ایل ڈی ایف کی حکومتوں کے وزیر تھے۔ نائر کی موت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے، وزیر اعلی پنرائی ویجن نے کہا کہ کیرل کو موصوف کے انتقال سے بہت بڑا نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے ، ان کے علاوہ اوربھی دیگر لیڈران اور سماجی کارکنان نے ان کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ سے تعزیت پیش کی ہے ۔