سولیا ،30؍جولائی (ایس او نیوز) مقتول بی جے پی یووا مورچہ لیڈر پروین کمار کی آخری رسومات کے لئے ارتھی لے جانے والے جلوس میں موجود بعض لوگوں نے نے گوتیگار میں ایک اسکوٹر کو آگ لگائی تھی اور کچھ دکانوں کو نقصان پہنچایا تھا ۔ اس ضمن میں متاثرہ افراد نے سبرامنیا پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی ہے ۔
احمد کنہی نامی شخص کی طرف سے درج کروائی گئی شکایت کے مطابق گوتیگار میں اس کی اسکوٹر پارک کی ہوئی اسکوٹر کودس تا بیس افراد پر مشتمل ٹولی نے نقصان پہنچانے کے بعد آگ لگا دی جس کی وجہ سے اس کو تقریباً 50 ہزار کا خسارہ ہوا ہے ۔
ابراہیم خلیل اور بی قادر نامی افراد نے اپنی شکایت میں کہا ہے کہ اینےکلّو نامی مقام پر کچھ لوگوں نے ان کی دکانوں میں گھس کر توڑ پھوڑ مچائی اور اندر رکھی ہوئی چیزیں اٹھا کر باہر پھینک دیں ۔ جس کی وجہ سے انہیں مالی نقصان ہوا ہے ۔