بنگلورو، 13؍اگست(ایس او نیوز) ریاستی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم ڈاکٹر سی این اشوتھ نارائن نے کہاکہ سماج کے ہر ایک مسئلہ کا حل تعلیم کے ذریعہ نکالا جائے،تعلیم کی بجائے دیگر ذرائع سے حاصل حل صرف عارضی ہوگا۔
کرناٹک گورنمنٹ کالج کی لکچررز تنظیم سمیت مختلف 5لکچررز تنظیموں کے مشترکہ زیر اہتمام یہاں سنٹرل کالج کے گنان جیوتی آڈیٹو ریم میں منعقد تعلیمی اجلاس،تہنیتی تقریب اور لائبیری کو قوم کے نام منسوب کرنے کے پروگرام کا افتتاح کرتے ہو ئے ڈاکٹر اشوتھ نارائن نے اس خیال کا اظہار کیا۔
انہوں نے تیقن دیا کہ لکچررز کو 7ویں پے کمیشن کے تحت بقیہ7ماہ کی تنخواہ جلد ہی جاری کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ محکمہ اعلیٰ تعلیم کے حدود کے تمام رہنماؤں نے بھی حکومت کے ساتھ تعاون کیا ہے۔اس موقع پر محکمہ کالیجیٹ گیزٹ مینیجر کے کشور کمار نے نصاب کتاب کا اجراء کیا۔
پروگرام میں محکمہ کے کمشنر پرادیپ، ادیب ڈاکٹر راج شیکھر مٹھ پتی،تنظیم کے صدر،ڈاکٹر ٹی ایم منجوناتھ جوائنٹ سکریٹری ڈاکٹر شوبھا ودیگر حاضررہے۔