ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سرسی میں گرفتار ہوا ساحلی لڑکیوں کے ساتھ  اجتماعی عصمت دری اور بلیک میلنگ کا ملزم  

سرسی میں گرفتار ہوا ساحلی لڑکیوں کے ساتھ  اجتماعی عصمت دری اور بلیک میلنگ کا ملزم  

Mon, 27 May 2024 13:39:22    S.O. News Service

سرسی، 27 / مئی (ایس او نیوز) ساحلی اضلاع کی لڑکیوں کے ساتھ دوستی کرنے، ان سے عشق ہونے کا ناٹک کرکے فوٹوز حاصل کرنے اور اس میں ایڈیٹنگ کرکے انہیں فحش تصاویر بدلنے کے بعد بلیک میلنگ کے ذریعے ان لڑکیوں کی عصمت دری کے ملزم کو سرسی تعلقہ کے ملالی میں پولیس نے گرفتار کیا ۔
    
موصولہ رپورٹ کے مطابق گرفتار کیے گئے ملزم کا نام ارجن لکشمن گوڑا (27 سال) ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ پولیس جب ملزم کو گرفتار کرنے کے لئے پہنچی تو ملزم اور اس کے رشتے داروں نے پولیس پر سنگ باری کی جس کی وجہ سے بنواسی پولیس اسٹیشن کے تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں علاج کے لئے اسپتال میں داخل کیا گیا ۔ اس دوران ملزم کی ایک خاتون ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی ۔ 
    
معلوم ہوا ہے کہ ملزم ارجن لکشمن گوڑا سوشیل میڈیا پلیٹ فارمس پر لڑکیوں کے ساتھ دوستی اور محبت کا ڈھونگ رچایا کرتا تھا اور پھر انہیں اپنے مقصد کے لئے استعمال کرتا تھا ۔ پھر لڑکیوں کے ساتھ گزارے ہوئے کچھ خاص لمحات کے فوٹوز کو ایڈیٹ کرکے انہیں بار بار جسمانی تعلق بنانے کے لئے بلیک میل کرتا تھا ۔ اس کام میں اس   کا رشتہ دار بالا چندرا گوڑا بھی شامل تھا اور وہ بھی ارجن کی شکار کی گئی لڑکیوں سے بلیک میلنگ کے ذریعے رقم وصول کیا کرتا تھا ۔ 
    
ساحلی اضلاع میں کئی خواتین اور لڑکیاں ارجن گوڑا کے فریب اور عصمت دری کا شکار ہو چکی ہیں ۔ اس سنگین معاملے کی اہم بات یہ ہے کہ ملزم ارجن کی اپنی ماں ناگوینی لکشمن گوڑا بھی بیٹے کے  کالے کارناموں کا ساتھ دے رہی تھی ۔ پولیس کی کارروائی کے دوران وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی ۔ جبکہ ارجن کا رشتے دار بالاچندرا گوڑا نے چوہے مار دوا کھا کر موقع پر سے فرار ہونے کی کوشش کی مگر پولیس نے اسے دبوچ لیا اور  فی الحال اسے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے ۔ 
    
ارجن کے خلاف فی الحال بنٹوال، سرسی اور کنداپور کے پولیس تھانوں میں کیس درج ہو چکے ہیں ۔ اس معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہے ۔ 


Share: