ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سرسی میں آسمانی بجلی گرنے سے لڑکا جاں بحق

سرسی میں آسمانی بجلی گرنے سے لڑکا جاں بحق

Sat, 18 May 2024 20:53:51    S.O. News Service

سرسی 18 مئی (ایس او نیوز): سرسی تعلقہ کے بنواسی میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک لڑکے کی موت ہو گئی۔ واردات  ہفتہ کی شام تقریباً 4 بجے پیش آئی۔

متوفی کی شناخت ساجد اشفاق علی (16) کے طور پر کی گئی ہے جو ایڈن وے ہائی اسکول کا نویں پاس طالب علم تھا اور میٹرک جانے کی تیاری کررہا تھا۔

معلوم ہوا ہے کہ بنواسی کے جینتی ہائی اسکول کے میدان میں دوستوں کے ساتھ  کھیلنے کے دوران اچانک  آسمانی بجلی گرنے سے  اُس  کی زد میں آ گیا۔ واقعے کے فوراً بعد اسے اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ اپنے خالق حقیقی کی آواز پر لبیک کہہ چکا تھا۔ انا للہ  وانا الیہ راجعون۔

بتاتے چلیں کہ  اس علاقہ  میں دوپہر سے  ہلکی بارش  جاری تھی  اور یہ حادثہ بنواسی پولس  تھانہ حدود میں پیش آیا۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے گورنمنٹ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Boy dies after being struck by lightning in Sirsi taluk


Share: