کالی کٹ 24 فروری (ایس او نیوز) سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI) کیرلا کی جانب سے سات مطالبات لیکر پارٹی کے ریاستی صدر اشرف مولوی کی قیادت میں "جنا مُنیٹّا یاترا " کا آغاز گزشتہ 14فروری کو کاسر گوڈ ضلع کے اپالا شہر سے کیا گیا تھا،یہ یاترا یکم مارچ تک جاری رہے گی اورتریویندرم پہنچ کر اختتام کو پہنچے گی۔
ایس ڈی پی آئی کی پریس ریلیز میں دی گئی جانکاری کے مطابق پارٹی کے قومی نائب صدر بی ایم کامبلے نے یاترا کا جھنڈی ہلا کر آغاز کیا تھا۔ ریاستی نائب صدر تلسی دھرن پالیکل اور جنرل سکریٹری رائے اراکل اس یاترا کے نائب کپتان ہیں۔ ایس ڈی پی آئی نے اس احتجاجی ریلی کے ذریعے سات مطالبات کو حکومت کوسامنے پیش کئے ہیں جس میں آئینی سالمیت کو برقراررکھنا، ذات پات پر مبنی مردم شماری کرنا۔ شہری حقوق مخالف قوانین کو واپس لینا، وفاقیت کے اصولوں کا تحفظ کرنا، ۔سیاسی قیدیوں کی غیر مشروط رہائی، بے روزگاری کے چیلنجوں کا ازالہ کرنا اور کسان نواز پالیسی بنائے جانا شامل ہیں۔
ایس ڈی پی آئی کی یہ ریلی ریاست کے کننور، وایناڈ، کوزیکوڈ، ملّاپورم، پالکاڈ، تریشور، ایرناکولم، اڈکی، کوٹائم، الاپوژا، پٹنم ٹیٹھا سے ہوتے ہوئے کولّم پہنچے گی اور یکم مارچ2024 کو ترویندرم پہنچ کر اختتام پذیر ہوگی۔
بتایا گیا ہے کہ ریلی جن جن اضلاع میں پہنچ رہی ہے، ہر شہر میں عوامی اجلاس منعقد کیا جارہا ہے۔ پریس ریلیز کے مطابق ایس ڈی پی آئی کے "جنا منیٹّا یاترا" جن جن علاقوں سے گذررہی ہے، ہرضلع میں خواتین اور بچوں سمیت ہزاروں کارکنان اورعام شہری جوش و خروش کے ساتھ شریک ہورہے ہیں۔