نئی دہلی، 21 مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)مرکز میں مودی حکومت کے تین سال پورے ہونے کے موقع پر”آج تک ایڈیٹرس راؤنڈ ٹیبل“ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام میں بی جے پی صدر امت شاہ سمیت مودی حکومت کے وزراء نے اپنی وزارتوں کے کام کاج پر سوالات کا جواب دیا۔وہیں اپوزیشن پارٹی کانگریس کے لیڈر جیوتی رادتیہ سندھیا کا بھی آج تک ایڈٹرس سے سامنا ہوا۔ سندھیا نے کانگریس اور راہل گاندھی کے سیاسی کیریئر کو لے کر جواب دیا۔جیوتی رادتیہ سندھیا نے ایک بار کانگریس نائب صدر راہل گاندھی کی پارٹی صدر کے طور پر تاجپوشی پر اپنی رائے رکھی۔ انہوں نے صاف طور پر کہا کہ راہل گاندھی جی کو کانگریس کا صدر بن جانا چاہئے۔ سندھیا نے کہا کہ راہل گاندھی میں پارٹی اور ملک کی قیادت کرنے کی پوری صلاحیتیں ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ انہیں کل پارٹی کا صدر بن جانا چاہئے۔ انہوں نے 2019 کے لوک سبھا انتخابات بھی راہل گاندھی کے نام پر لڑنے کی بات کہی۔سندھیا نے یہ بھی کہا کہ مودی جی کی کامیابیوں کی وجہ راہل گاندھی کی ناکامی نہیں ہے۔