ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / رام جنم بھومی کیس: سپریم کورٹ میں ایک اور درخواست دائر، زمین بدھ مت کمیونٹی ہے

رام جنم بھومی کیس: سپریم کورٹ میں ایک اور درخواست دائر، زمین بدھ مت کمیونٹی ہے

Tue, 24 Jul 2018 01:43:10    S.O. News Service

نئی دہلی:23/جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ایودھیا میں رام جنم بھومی بابری مسجد تنازعہ پر سماعت کے درمیان سپریم کورٹ میں اب تیسرے فریق نے عرضی دائر کی ہے۔ بدھ مت کمیونٹی کے کچھ لوگوں نے دعوی کیا ہے کہ یہ متنازعہ زمین بدھ مت کے پیروکاروں کی ہے اور یہ سب سے پہلے ایک بدھ مت مقام تھا۔ اگرچہ سپریم کورٹ نے درخواست پر سماعت سے انکار کر دیا ہے اور کہا ہے کہ اہم مسائل کی سماعت والی بنچ ہی معاملے کی سماعت کر سکتی ہے۔ ایودھیا میں رہنے والے ونیت کمار موریہ نے سپریم کورٹ میں اس بارے میں عرضی دائر کی ہے۔ انہوں نے متنازع مقام پر بھارتی آثار قدیمہ سروے محکمہ (ASI) کی طرف چار بار کی جانے والی کھدائی کی بنیاد پر یہ دعوی کیا ہے۔ الہ آباد ہائی کورٹ کے لکھنؤ بنچ کے حکم پر ایسی آخری کھدائی سال 2002۔03 میں ہوئی تھی۔ سپریم کورٹ میں یہ عرضی گزشتہ ہفتے ہی دائر کی گئی ہے۔ اسے آئین کے آرٹیکل 32 (آرٹیکل 25، 26 اور 29 کے ساتھ) کے تحت درج کیا گیا ہے۔ کہا گیا ہے کہ یہ عرضی بدھ مت کمیونٹی کے ان ارکان کی جانب سے دائر کی گئی ہے جو گوتم بدھ کے اصولوں کی بنیاد پر زندگی جی رہے ہیں۔ عرضی میں دعوی کیا گیا ہے کہ بابری مسجد کی تعمیر سے پہلے اس جگہ پر بدھ مت سے منسلک ڈھانچہ تھا۔ موریہ نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ اے ایس آئی کی کھدائی سے پتہ چلا ہے کہ وہاں ستوپ، کروی ستوپ، دیوار اور کھمبے تھے جو کسی بدھ مت وہار کی خاصیت ہوتے ہیں۔موریہ نے دعوی کیا ہے کہ جن 50 گڑھوں کی کھدائی ہوئی ہے، وہاں کسی بھی مندر یا ہندو ڈھانچے کے باقیات نہیں ملے ہیں۔ 


Share: