ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / راجستھان حکومت دیہی کھیلوں کی حوصلہ افزائی کرکے ایک نئے کلچر کو جنم دے رہی ہے: اشوک گہلوت

راجستھان حکومت دیہی کھیلوں کی حوصلہ افزائی کرکے ایک نئے کلچر کو جنم دے رہی ہے: اشوک گہلوت

Sun, 21 Aug 2022 23:51:07    S.O. News Service

جے پور،21؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے کہا ہے کہ ریاستی حکومت کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنا کر اور ریاست میں دیہی کھیلوں کے مہاکنبھ کا انعقاد کرکے دیہی کھیلوں کو فروغ دے کر ریاست میں ایک نئے کھیل ثقافت کو جنم دے رہی ہے۔

27 اگست سے شروع ہونے والے راجیو گاندھی دیہی اولمپک کھیلوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے آج یہ بات سوشل میڈیا کے ذریعے کہی۔ انہوں نے کہا کہ قومی اور بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلوں میں جیتنے والے کھلاڑیوں کی سرکاری ملازمتوں میں تقرری دے کر ان کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔

اشوک گہلوت نے کہا کہ حکومت عزم کے ساتھ کھیلوں کی ترقی کے لیے بڑے فیصلے کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ’’مجھے یقین ہے کہ راجستھان جلد ہی ملک میں کھیلوں میں سب سے آگے ہوگا۔‘‘ 5 اکتوبر تک ہونے والے دیہی اولمپک گیمز میں کبڈی، شوٹنگ بال، والی بال، ٹینس بال کرکٹ، کھوکھو اور ہاکی کے مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا اور اس میں تقریباً 30 لاکھ افراد شرکت کریں گے۔ ان گیمز میں شرکت کے لیے عمر کی کوئی قید نہیں ہے اور ہر عمر کے لوگ حصہ لے سکتے ہیں۔


Share: