ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / دہلی: وشنو گارڈن میں فیکٹری کی چھت گرنے سے 4 کی موت، 2 زخمی پولیس نے علاقے کو کیاسیل

دہلی: وشنو گارڈن میں فیکٹری کی چھت گرنے سے 4 کی موت، 2 زخمی پولیس نے علاقے کو کیاسیل

Sat, 19 Dec 2020 19:50:32    S.O. News Service

نئی دہلی،19 /دسمبر(آئی این ایس انڈیا)دارالحکومت دہلی کے وشنو گارڈن کے علاقے میں آج صبح ایک خوفناک حادثہ پیش آیا،جب ایک تین منزلہ عمارت کی نچلی منزل پر واقع فیکٹری کی چھت گرگئی۔ اس حادثے میں 6 افراد ملبے تلے دبے ہوئے تھے اور انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ اسپتال پہنچنے پر چار افراد کو مردہ قرار دیا گیا جبکہ دو زخمیوں کا اسپتال میں علاج جاری ہے۔ پولیس نے علاقے کو سیل کردیا ہے۔

اس حادثے میں چھ افراد چھت کے ملبے میں دب گئے، جنہیں قریبی گرو گووند اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ لیکن بعد میں شدید زخمیوں کو ڈی ڈی یو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ان میں سے چار کی موت ہوگئی اور دو زیر علاج ہیں۔پولیس کے مطابق اسے پی ایس کھیالا میں صبح دس بجے کے قریب پی سی آر کال موصول ہوئی، اصلاع میں کہ چھت گر گئی ہے۔ اطلاع ملنے کے فورا بعد ہی پی سی آر وین اور مقامی پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔

فیکٹری کی چھت گرنے سے 6 افراد ملبے میں دب گئے تھے۔ملبے میں دبے ہوئے افراد کو پولیس اور ڈی ڈی ایم ملازمین نے باہر نکالا اور انہیں قریبی اسپتال بھیج دیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے چار کو مردہ قرار دیا ہے۔ دونوں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

حادثے کے وقت وہاں موجود مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ فیکٹری کی چھت اس پر گر گئی، اس پر لوہے کا سامان تھا، جس کے نیچے دب کر 6 افراد زخمی ہوگئے تھے۔بتایا جارہا ہے کہ اس فیکٹری میں لوہے کا کام کیا جارہا تھا۔ پولیس اور ڈی ڈی ایم اے جوانوں نے ملبے سے زخمیوں کو نکال کر اسپتال بھیج دیا۔فیکٹری کی یہ عمارت اتم نگر میں رہنے والے مہندر پال ولد سورج پال کی بتایا جارہا ہے۔

ایس ڈی ایم اور ان کی ٹیم اس پورے واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ پولیس قانونی کارروائی بھی کررہی ہے۔

 


Share: