نئی دہلی،31 /دسمبر(آئی این ایس انڈیا)برطانیہ سے کئی ممالک میں پھیلے نئے کورونا نے دہلی میں بھی دستک دے دی ہے۔
نئے کورونا سے اب تک چار افراد متاثرپائے گئے ہیں۔ دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین نے جمعرات کو یہ معلومات دی۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ پروازوں پر پابندی ہے، اب مزیدمسافر نہیں آرہے ہیں۔
جین کے مطابق دہلی پہنچنے والوں کی حکومت نگرانی کررہی ہے۔ اب تک پورے ملک میں کل 28 نئے کورونا کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ تمام 25 افراد آئیسولیشن میں ہیں۔ نئے کورونا کی جانچ میں سامنے آئے مریضوں کو دہلی حکومت نے ایل این جے پی اسپتال میں آئیسولیشن میں رکھا ہے۔
دہلی ہوائی اڈہ واقع ہوٹل میں 80 سے زائد افراد کو قرنطین میں رکھا گیا ہے۔ وہیں چھترپور واقع قرنطین سینٹر میں 100 سے زیادہ افراد ہیں۔ حالانکہ یہ تعداد کم وبیش ہوتی رہتی ہے۔
ہوٹل کے ایک حصے کو مکمل طور پر قرنطین میں تبدیل کردیا گیا ہے۔ کووڈ۔19 پروٹوکول کی مکمل طورپر پیروی کی جارہی ہے۔ ہوٹل کے عملے کے لئے مکمل طور پر ماسک اور ہینڈ دستانے پہننا لازمی ہے۔ ہوٹل کے باہر دہلی پولیس اہلکار تعینات کردیئے گئے ہیں۔