نئی دہلی19مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)دہلی میٹرو کا کرایہ بڑھائے جانے کو لے کر طلبہ اور مزدور انجمنوں نے جمعہ کو یہاں دہلی میٹرو ہیڈ کوارٹر کے باہر احتجاج کیا۔آل انڈیا اسٹوڈنٹ یونین کے دہلی صدر نیرج کمار نے کہاکہ دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی)تقریباََ 30فیصدکافائدہ کما رہاہے لیکن حال میں اٹھایا گیا قدم عام لوگوں پر بوجھ ڈال کر زیادہ منافع کمانے کی اس کی بیتابی غلط ہے۔سی پی آئی-مالے (لبریشن) اس اسٹوڈنٹ یونین آئیسا اور آل انڈیا مزدور یونین مرکزی کونسل نے باراکھمبھا روڈپرمیٹروعمارت کے باہر احتجاج کاانعقادکیاتھا۔میٹرو کے کرایہ میں اضافہ کا اعلان کئے جانے کے بعدسے کئی طلبہ تنظیم،مزدوریونین اورخواتین کے حقوق کی تنظیم ڈی ایم آر سی کے خلاف مظاہرہ کر رہے ہیں۔