غزہ،29جولائی(ایس او نیوزآئی این ایس انڈیا)فلسطین میں گذشتہ 14جولائی کو مسجد اقصیٰ میں دو اسرائیلی پولیس اہلکاروں کے قتل کے بعد اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں کے خلاف وحشیانہ کریک ڈاؤن شروع کیا ہے جس میں اب تک کم سے کم چار سو فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔اسیران اسٹڈی سینٹر کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 14جولائی کے بعد بیت المقدس میں جاری کشیدگی کے دوران 400فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ ان میں خواتین، بچے، سیاسی رہ نما، عمر رسیدہ شہریہ اور علماء بھی شامل ہیں۔
اسٹڈی سینٹر کے ترجمان ریاض الاشقر کا کہنا ہے کہ گذشتہ دو ہفتوں کے دوران اسرائیلی فوج اور پولیس کے ہاتھوں فلسطینیوں کی اجتماعی گرفتاریوں کے واقعات میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔ مسجد اقصیٰ کے اندر، بیت المقدس، غرب اردن اور فلسطین کے دوسرے شہروں سے بڑی تعداد میں فلسطینیوں کو حراست میں لیا ہے۔ صرف بیت المقدس سے 300فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔جمعرات کو اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر 120فلسطینی نمازیوں کو حراست میں لے لیا تھا۔ریاض الاشقر کا کہنا ہے کہ گرفتار کیے گئے فلسطینیوں میں 13خواتین شامل ہیں۔ ان میں 16سالہ الآ رویضی اور 17سالہ تمارا ابو لبن بھی شامل ہیں۔
اسرائیلی فوج نے جنین سے فلسطینی سماجی کارکن ھنا توفیق حمادہ شامل ہیں۔ حمادہ و اسیران عدی ارو قصی حمادہ کی والدہ ہیں۔ اس کے دونوں بیٹے جلبوع جیل میں قید ہیں۔اس دوران اسرائیلی فوج نے مزید فلسطینی ارکان پارلیمنٹ کو حراست میں لے لیا۔ جس کے بعد اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی ارکان پارلیمنٹ کی تعداد 12ہوگئی ہے۔