دبئی 28 ڈسمبر(ایس او نیوز) بھٹکل کے نوائط کمیونٹی کی معروف کمپنی جان برادرس کے نئے اورعالیشان دفترکا جمعرات کو گولڈ سوق میٹروعمارت کے آٹھویں فلورپردُعائیہ کلمات کے ساتھ افتتاح عمل میں آیا۔ نیو گولڈ سوق کے قریب واقع اس نئی اور خوبصورت جگہ پر جان بروس کا دفتر بھی ہے اور یہیں پرہول سیل کا شوروم بھی ہے۔
ڈیرہ فخری مارکٹ، الراس اور گولڈ سوق کے بعد اب جان بروس کا ہیڈ آفس گولؕد سوق میٹرو کی اس نئی عمارت میں منتقل کیا گیا ہے۔ مولوی ارشاد افریقہ ندوی کی دُعا کے ساتھ افتتاح عمل میں آیا اس موقع پرکمپنی کے نگراں جناب جان ہارون رشید، سی ای او جناب جان مکتوم، کمپنی کے دیگر ذمہ داران جناب جان فوزان اور جناب جان عبدالعظیم سمیت جان محمد نبیط، جان محمد نیہال، جان محمد شمان اور جان برادرس کے دیگراسٹاف وغیرہ موجود تھے۔