ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / حج درخواستوں کے داحلے کی تاریخ میں توسیع نہیں،7 دسمبر تک سبھی اپنی درخواستیں جمع کرادیں

حج درخواستوں کے داحلے کی تاریخ میں توسیع نہیں،7 دسمبر تک سبھی اپنی درخواستیں جمع کرادیں

Fri, 01 Dec 2017 13:58:37    S.O. News Service

بنگلورو،30؍نومبر(ایس او نیوز)مرکزی حج کمیٹی کی طرف سے جاری ایک سرکلر میں یہ واضح طور پر بتادیا گیا ہے کہ حج2018ء کیلئے درخواستوں کے داخلوں کا جو سلسلہ ان دنوں جاری ہے اس کی آخری تاریخ 7؍دسمبر 2017ء ہوگی۔ آخری تاریخ میں کسی بھی طرح کی توسیع نہیں ہوگی۔ماضی میں حج درخواستوں کے اندراج کیلئے پہلے معلنہ تاریخوں میں توسیع ہوا کرتی تھی، لیکن اس بار مرکزی حج کمیٹی نے انتہائی سخت موقف اپناتے ہوئے ان تاریخوں میں مزید توسیع نہ کرنے کا اعلان ابھی سے کردیا ہے۔ اس سلسلے میں تمام ریاستی حج کمیٹیوں کو واضح ہدایت دے دی ہے کہ حج درخواستیں7؍ دسمبر2017ء تک منظور کی جائیں۔ ریاستی وزیر شہری ترقیات و حج آر روشن بیگ کی ہدایت پر حج کمیٹی کے نوڈل آفیسر سید اعجاز احمد نے یہ اطلاع دی۔


Share: