ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جموں کشمیر ٹریفک پولیس نے 4513لوگوں کے خلاف معاملہ درج کیا، ضبط کی 101گاڑیاں

جموں کشمیر ٹریفک پولیس نے 4513لوگوں کے خلاف معاملہ درج کیا، ضبط کی 101گاڑیاں

Thu, 15 Dec 2016 12:20:32    S.O. News Service

جموں،14؍دسمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)جموں کشمیر ٹریفک پولیس نے گزشتہ ایک ہفتے میں جموں میں قانون کی خلاف ورزی کرنے والے 4513لوگوں کے خلاف معاملہ درج کیا اور 101گاڑیاں ضبط کی۔ایک سینئر پولیس افسر نے کہا کہ گزشتہ ہفتے میں ٹریفک پولیس نے موٹر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر 60میٹاڈور سمیت 101گاڑیاں ضبط کی۔یہ بس، ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکلوں پر مشتمل ہے۔انہوں نے کہا کہ کل 4513گاڑیوں کا چالان کیا گیا اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر ان کے ڈرائیوروں پر معاملہ درج کیا گیا۔


Share: