نئی دہلی 5/نومبر(پریس ریلیز/ایس او نیوز) جمعیۃ علماء ہند صوبہ دہلی کی مجلس عاملہ کی میٹنگ میں جمعیۃ علماء ہند کے کارکنان کو مزید فعّال بنانے اور جمعیۃ علماء ہندکی تعمیری پروگرام کو مضبوط کرنے کے لئے تربیتی پروگرام منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا چنانچہ اس سلسلے میں 30/نومبر 2023 بروز جمعرات صبح 9/بجے مسجد جھیل پیاؤآئی ٹی او میں ایک اہم تربیتی پروگرام رکھنا طے پایا ہے جس میں جمعیۃعلماء صوبہ دہلی کے علاوہ جمعیۃعلماء ہریانہ کی تمام یونٹوں کے عہدیداران کی شرکت کو یقینی بنایا جائے گا،اس پروگرام میں حضرت مولانا سید ارشد مدنی صدر جمعیۃ علماء ہند کاخصوصی خطاب ہوگاان کے علاوہ حضرت مولانا مفتی سید معصوم ثاقب ناظم عمومی جمعیۃ علماء ہند۔حضرت مولانا سید ازہر مدنی ناظم اصلاح معاشرہ ودفتر جمعیۃ علماء ہند بھی شرکت فرمائیں گے۔اجلاس میں یہ بھی طے ہوا کہ دہلی کے تمام اضلاع میں اصلاح معاشرہ کے پروگرام منعقد کئے جائیں۔ میٹنگ میں مولانا عبداللہ قاسمی ناظم جمعیۃ علماء دہلی کی والدہ کے انتقال پر تعزیت پیش کی گئی اور ایصال ثواب کیا گیا نیز مفتی اسرارالحق مظاہری ناظم جمعیۃ علماء دہلی کی علیل والدہ کے لئے دعاء صحت کی گئی۔
نشست میں فلسطین کے معصوم عوام پر اسرائیل کے ظلم و سفاکیت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی سربراہان بطور خاص ہندوستانی حکمراں سے مطالبہ کیا گیا کہ فلسطینی بطور خاص غزہ کے مظلوموں پر ہونے والے ظلم وتشدد کو فورا بند کرایا جائے اور اسرائیل پر پابندیاں عائد کرتے ہوئے فلسطینیوں کو انکا حق دلاکر انہیں آزاد کرایا جائے، نشست میں اس بات پرسخت افسوس کا اظہار کیا گیا کہ ظالم اسرائیل نے تمام حدوں کو پار کرتے ہوئے عالمی قوانین کی دھجیاں اڑا رکھی ہیں اور عالمی سربراہان یا تو زبانی جمع خرچ کر رہے ہیں یا پھر ظالم کا ساتھ دے رہے ہیں جو سربراہان اس ظلم وتشدد اور قوانین شکنی میں آنکھیں بند کرکے صرف تعصب کی بنیاد پر اسرائیل کی مدد کررہے ہیں وہ اس گھناؤنے جرم میں برابر کے شریک ہیں۔
مدرسہ عالیہ عربیہ مسجد فتحپوری چاندنی چوک میں مولانا محمد مسلم قاسمی صدر جمعیۃ علماء صوبہ دہلی کی صدارت میں منعقد ہ میٹنگ کاآغاز قاری محمد ساجد فیضی ناظم جمعیۃ علماء دہلی کی تلاوت قرآن مجید اورمولانامحمدفرقان قاسمی کے نعتیہ کلام سے ہوا۔ میٹنگ کے اغراض و مقاصد پر مفتی عبدالرازق مظاہری ناظم اعلی جمعیۃ علماء صوبہ دہلی نے تفصیل سے روشنی ڈالی۔
اہم شرکاء میں مولانا محمد فرقان قاسمی خازن جمعیۃ علماء دہلی۔مولانا عبدالحنان قاسمی نائب صدر جمعیۃ علماء دہلی۔مولانا محمد عمر قاسمی نائب۔قاری دلشاد احمد قمر مظاہری نائب صدر۔مفتی اسرار الحق مظاہری ناظم جمعیۃ علماء دہلی۔مولانامحمد عرفان قاسمی ناظم مولانا عبداللہ قاسمی ناظم۔قاری اسرارالحق قاسمی رکن عاملہ۔مولانا انتظار حسین مظاہری قصاب پورہ۔الحاج سلیم رحمانی ویلکم۔مولانا محمد ممتاز قاسمی مادی پور۔مفتی محمد مستقیم بٹلہ ہاؤس۔مولانا عبدالرزاق خانپور۔مولانا عبدالرشید آرکے پورم۔حافظ محمد یاسین نریلہ۔مفتی محمد شمیم قاسمی قصاب پورہ مفتی کفیل الرحمن جھارکھنڈی بہاری کالونی۔ڈاکٹر رضاؤالدین شمس کبیرنگر۔حافظ رئیس احمد اتم نگر۔مولانا شوکت مظاہری ابوالفضل۔مولانا محمد راشد حوض رانی۔وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں۔