ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / تیستا سیتلواڈ کی ضمانت عرضی پر سپریم کورٹ نے گجرات حکومت کو جاری کیا نوٹس، آئندہ سماعت 25 اگست کو

تیستا سیتلواڈ کی ضمانت عرضی پر سپریم کورٹ نے گجرات حکومت کو جاری کیا نوٹس، آئندہ سماعت 25 اگست کو

Mon, 22 Aug 2022 23:01:46    S.O. News Service

نئی دہلی،22؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) تیستا سیتلواڈ کی ضمانت عرضی پر سپریم کورٹ نے گجرات حکومت کو نوٹس جاری کر جواب مانگا ہے۔ 2002 کے گجرات فسادات کے لیے اس وقت کے وزیر اعلیٰ نریندر مودی کو پھنسانے کی سازش تیار کرنے اور اس کے لیے جھوٹے ثبوت تیار کرنے کے الزام میں گرفتار تیستا جیل میں بند ہیں اور اپنی ضمانت کے لیے عدالت میں عرضی داخل کی ہے۔ ذیلی عدالت میں ان کی عرضی کو مسترد کر دیا گیا، جس کے بعد انھوں نے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی ہے۔ اس پر عدالت عظمیٰ نے گجرات حکومت کو نوٹس جاری کیا اور اس پورے معاملے پر آئندہ 25 اگست کو سماعت کرنے کا اعلان کیا۔

واضح رہے کہ ذکیہ جعفری کی عرضی خارج کرتے ہوئے سپریم کورٹ کی طرف سے کیے گئے سخت تبصروں کے بعد تیستا سیتلواڈ کو 26 جون کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔ تیستا سیتلواڈ پر الزام ہے کہ انھوں نے ذکیہ جعفری کی عرضی کو بنیاد بنا کر فرضی دستاویزوں کو صحیح بتا کر قانونی عمل کا غلط استعمال کرتے ہوئے گجرات فسادات کے بارے میں پولیس کو بے بنیاد جانکاری دی تھی۔ اس کے ساتھ ہی تیستا پر گجرات فسادات کے معاملوں میں بے قصور لوگوں کو پھنسانے کے لیے مبینہ طور سے غلط دستاویزات تیار کرنے کا بھی الزام ہے۔

دراصل سپریم کورٹ کے ذریعہ ذکیہ جعفری معاملے میں دیئے گئے فیصلے کی بنیاد پر تیستا سیتلواڈ، آر بی شری کمار اور سنجیو بھٹ کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ سول سوسائٹی کے کچھ لوگ اس کی شدید مخالفت کر رہے ہیں۔ ان کا مطالبہ ہے کہ ایف آئی آر کو خارج کیا جائے۔ اس ایف آئی آر کی بنیاد پر تیستا سیتلواڈ اور آر بی شری کمار کو گرفتار کیا گیا ہے۔


Share: