ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بینگلورو میں سیرت مہم کے موقع پر’’ننّا اریوینا پروادی ‘‘ کتاب کا اجراء

بینگلورو میں سیرت مہم کے موقع پر’’ننّا اریوینا پروادی ‘‘ کتاب کا اجراء

Thu, 28 Sep 2023 22:54:34    S.O. News Service

بینگلور یکم اکتوبر (ایس او نیوز) سیرت النبی ﷺ کی مناسبت سے جماعت اسلامی ہند کرناٹکا کی طرف سے جاری سیرت مہم بعنوان  ـ’’ رواداری اور مساوات کے علمبردار حضرت محمد ﷺ‘‘ کے موقع پریوگیش ماسٹر کی تحریر کردہ ’’ننّا اریوینا پروادی‘‘  کی کتاب کی اجرائی عمل میں آئی۔ جس کے لئے شانتی پرکاشن مینگلورکی جانب سے بنگلور کے بفٹ اڈیٹوریم میں شاندارپروگرام منعقد کیا گیا تھا۔

کتاب کی رسم اجرائی حکومت کرناٹک کے ریٹائرڈ چیف سکریٹری چرن جیوی سنگھ کے ہاتھوں کی گئی، جبکہ کنڑا پُستک پرادھیکارا کی سابق صدرڈاکٹروسندھرا بھوپتی، میورا کنڑا ماہنامہ کے ایگزیکٹو ایڈیٹررگھوناتھ سی ایچ وغیرہ بھی اس موقع پر موجود تھے جنہوں نےاپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ شانتی پرکاشن کے صدراورجماعت اسلامی ہند کرناٹک کے امیرڈاکٹرمحمد سعد بلگامی نے صدارتی خطاب پیش کرتے ہوئے حضور پاک ﷺ کی سیرت کے مختلف گوشوں کو حاضرین کے سامنے پیش کیا۔ عبد الواجد حسین کی تلاوت و ترجمہ سے پروگرام کا اغازہوا تھا، محمد نوازنے آخر میں شکریہ ادا کیا۔ پروگرام کی نظامت دانش چنداڑی نے کی۔


Share: