ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بیم پرو کی جانب سے بھٹکل انجمن طلبہ کے لئے منعقد ہوا کیرئیر کونسلنگ پروگرام؛ پی یو سی دوم کے بعد طلبہ کیا کریں ؟

بیم پرو کی جانب سے بھٹکل انجمن طلبہ کے لئے منعقد ہوا کیرئیر کونسلنگ پروگرام؛ پی یو سی دوم کے بعد طلبہ کیا کریں ؟

Wed, 18 May 2022 19:36:23    S.O. News Service

بھٹکل  18 مئی (ایس او نیوز)  بھٹکل انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ پروفیشنل (BEAM Pro)  کی طرف سے  بھٹکل جالی بیچ پر انجمن کے  پی یو سی سائنس طلبہ کے لئے  کیرئیر کونسلنگ کا پروگرام منعقد ہوا جس میں  طلبہ کو آگے کی تعلیم  کے تعلق سے مفید معلومات فراہم کی گئی۔

بتایا گیا ہے کہ بھٹکل انجمن انجینرنگ  کالج اینڈ  AITM سے فارغ طلبہ پر مشتمل   بیم پرو کے نام سے ایک نئی ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو انجمن میں زیر تعلیم  اور انجمن سے فارغ ہونے والے طلبہ   کو تعلیم کے میدان میں آگے بڑھانے  کے لئے  ہر ممکن سہولیات  فراہم کرتی ہے اور طلبہ کو آگے بڑھانے  میں تعاون فراہم کرتے ہیں۔

کیرئیر کونسلنگ پروگرام میں 45 سے زائد طلبہ شریک ہوئے اور  پی یو سی دوم مکمل کرنے کے بعد طلبہ کو کیا کرنا ہے اور کس کالج میں  جانا ہے، اس تعلق سے مفید معلومات فراہم کی گئی۔ اس موقع پر کئی طلبہ نے   مختلف سوالات کئے  اور بیم پرو کے اراکین نے  اطمینان بخش جوابات دیتے ہوئے  ان کے  شکوک و شبہات کو دور کیا اور طلبہ کی مکمل رہنمائی کی گئی۔ انجینرنگ کالج میں داخلہ کے خواہشمند طلبہ کو  انجمن انجینرنگ کالج میں ہی داخلہ لینے  کی ترغیب دی گئی اور اپنے قومی  تعلیمی ادارے کو مضبوط کرنے کی طرف توجہ مبذول کرائی گئی۔

اس موقع پر  بیم پرو کے صدر عمران خطیب سمیت دیگر اراکین عاطف دامودی، جیلانی محتشم ، زاہد کھروری، یاسین کاسرکوڈ، عبدالواجد دُرگا، ظہور سُکری، عبدالتواب اکرمی، انجمن پی یو سی پرنسپال یوسف کولا، ماویہ محتشم، اے آئی ٹی ایم سکریٹری محی الدین رکن الدین، اے آئی ٹی ایم پرنسپال مشتاق  احمد باوی کٹے اور انجمن  صدر مزمل قاضیا  وغیرہ  موجود تھے۔

 


Share: