ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بیلگام : سری رام سینا لیڈر پر فائرنگ - تین ملزمین گرفتار

بیلگام : سری رام سینا لیڈر پر فائرنگ - تین ملزمین گرفتار

Mon, 09 Jan 2023 21:08:02    S.O. News Service

بیلگام  9 / جنوری (ایس او نیوز) شہر کے ہینڈلگا علاقہ میں سری رام سینا کے لیڈر پر دیسی پستول سے فائرنگ کے معاملہ میں پولیس نے چابکدستی دکھاتے ہوئے تین ملزمین کو گرفتار کر لیا  ہے۔ گرفتار شدگان کی شناخت بیلگام کےپاٹل مال کے رہائشی ابھیجیت سومناتھ بھاتکھانڈے، سمبھاجی گلی کے رہائشی راہول نیگانی اور جیوتیبا گنگارام موتگیتکر کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

    پولیس کمشنر ڈاکٹر بورلنگیا نے  بتایا  کہ سنیچر شام  کو دو پہیہ گاڑی پر آنے والے افراد نے بیچ سڑک پر اسپیڈ بریکر کے قریب سری رام سینا لیڈر روی کوکتّور کی کار پر فائرنگ کی تھی جس میں وہ زخمی ہوگیا  تھا، پتہ چلا ہے کہ وہ اب خطرہ سے باہر ہے۔ واقعے کے فوری بعد  پولیس نے تفتیش کے لئے 4 ٹیمیں تشکیل دی تھیں جو فوری طور پر حرکت میں آ گئیں اور 18  گھنٹے کے اندر یہ معاملہ حل کر دیا ۔

معلوم ہوا ہے کہ یہ حملہ پرانی رقابت کی وجہ سے کیا گیا تھا  جس میں روی کتّور کے علاوہ اس کی کار کا ڈرائیور بھی زخمی ہوا ہے اور ان دونوں کو علاج کے لئے نجی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے ۔


Share: