ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بیلتنگڈی : ڈیم کے کنارے بیٹھی ہوئی حالت میں دستیاب ہوئی نوجوان کی لاش

بیلتنگڈی : ڈیم کے کنارے بیٹھی ہوئی حالت میں دستیاب ہوئی نوجوان کی لاش

Wed, 11 Jan 2023 14:22:50    S.O. News Service

مینگلور 11 جنوری (ایس او نیوز) شہر سے قریب 60 کلو میٹر دور بیلتنگڈی کے  سوماوتی ندی پر بنے ڈیم کے کنارے کرن گانیگا (27 سال) نامی ایک نوجوان کی لاش دستیاب ہوئی ہے جو بیٹھی ہوئی حالت میں تھی ۔ 

    بتایا گیا ہے کہ مہلوک  کرن گانیگا لائیلا گاوں میں ایودھیا نگر کا رہنے والا تھا ۔ ڈیم کے کنارے بیٹھی ہوئی حالت میں نوجوان کی لاش موجود ہونے کی خبر ملنے پر بیلتنگڈی پولیس سب انسپکٹر ارجن اور ان کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لیا اور اس مقام کا معائنہ کرنے کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے سرکاری اسپتال میں منتقل کیا ۔

    پولیس نے نوجوان کی موت کے تعلق سے معاملہ درج کر لیا ہے اور اس کی موت کے اسباب معلوم کرنے کے لئے تحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔


Share: