ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بیلتنگڈی میں سڑک حادثہ - پِک اَپ کی ٹکر سے اسکولی بچہ فوت

بیلتنگڈی میں سڑک حادثہ - پِک اَپ کی ٹکر سے اسکولی بچہ فوت

Thu, 19 Oct 2023 18:35:10    S.O. News Service

بیلتنگڈی 19 / اکتوبر (ایس او نیوز) شہر کے لیلا جنکشن کے پاس پیش آئے ایک المناک سڑک حادثے میں دس سالہ معصوم لڑکا اس وقت فوت جب ہوگیا جب ایک تیز رفتار پِک اَپ نے ٹکر ماری ۔

    اس حادثے میں فوت ہونے والے بچے کی شناخت محمد رمزین (10 سال) کے طور پر کی گئی ہے ۔ پتہ چلا ہے کہ یہ بچہ پارنکی گاوں کا رہنے والا تھا مگر اسکول کی تعطیلات گزارنے کے لئے اپنے رشتے داروں کے یہاں آیا تھا ۔ 

    معلوم ہوا ہے کہ یہ لڑکا صبح کے وقت کسی دکان پر گیا تھا اور جب واپسی کے لئے  سڑک پار کر رہا تھا تو اس وقت ایک تیز رفتار پک اپ نے اسے ٹکر ماری اور لڑکا اچھل کر سڑک پر گر گیا ۔ اس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا ۔ فوری طور پر زخمی بچے کو بیلتنگڈی سرکاری اسپتال میں لے جایا گیا اور پھر وہاں سے بہتر علاج کے لئے منگلورو کے اسپتال میں منتقل کرنے کی کوشش کی گئی مگر راستے میں ہی اس نے دم توڑ دیا ۔

    بیلتنگڈی ٹریفک پولیس تھانے میں ڈرائیور جیا کے خلاف کیس درج کیا گیا ہے ۔ 


Share: