ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بیلتنگڈی میں سڑک سے گزرتی کار پر جنگلی ہاتھی کا حملہ - چار افراد زخمی

بیلتنگڈی میں سڑک سے گزرتی کار پر جنگلی ہاتھی کا حملہ - چار افراد زخمی

Tue, 28 Nov 2023 14:07:41    S.O. News Service

بیلتنگڈی 28 / نومبر (ایس او نیوز) شہر کے نیریا پوسٹ آفس کے پاس سڑک سے گزرتی ہوئی کار پر ایک جنگلی ہاتھی نے حملہ کر دیا جس کی وجہ سے چار افراد زخمی ہوگئے ۔

    بتایا جاتا ہے کہ کل رات کے وقت جنگلی ہاتھی نے ایک آلٹو کار پر اس وقت حملہ کردیا جب وہ 6 مسافروں کے ساتھ سڑک سے گزر رہی تھی ۔ اس حملے میں کار میں موجود چار مسافروں کو زخم آئے جبکہ کار کو بھی اچھا خاصہ نقصان پہنچا ہے ۔ 

    مقامی افراد نے زخمیوں کو فوری طور پر علاج کے لئے اسپتال میں منتقل کیا ۔ جنگلی ہاتھی کے حملے سے علاقے میں  خوف کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ 


Share: