ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بی جے پی والے مودی کو’بھگوان‘ کہتے ہیں:ملیکارجن کھرگے

بی جے پی والے مودی کو’بھگوان‘ کہتے ہیں:ملیکارجن کھرگے

Mon, 09 Jan 2023 11:10:44    S.O. News Service

چترادرگا،9؍ جنوری (ایس او نیوز؍ایجنسی)اتوار کو کرناٹک کے چترادرگا میں کانگریس کے صدر نشیں ملکارجن کھرگے نے مرکزی حکومت پر سخت حملہ کیا- مرکز پر سرکاری عہدے خالی رکھنے کا الزام لگاتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 30 لاکھ سرکاری عہدے خالی ہیں، مودی جی انہیں بھر نہیں رہے، ایسا کیوں؟ ہمیں پوچھنا چاہیے کہ ایس سی/ایس ٹی کے لئے 15 لاکھ نوکریاں ریزرو ہیں، اگر غریبوں کو ان کی نوکری مل جاتی ہے پھر انہیں (مودی سرکار) کو باہر پھینک دیا جائے گا- اسی لئے وہ خالی آسامیوں کو پر نہیں کر رہے ہیں - کھرگے نے چترادرگا میں منعقد ایک و پروگرام میں مختلف مسائل پر ریاستی اور مرکزی حکومت پر حملہ کیا- کرناٹک میں تقسیم پیدا کرنے کے لئے بی جے پی اور بومئی کی زیرقیادت حکومت کو مورد الزام ٹھہراتے ہوئے، ملکارجن کھرگے نے کہا کہ کرناٹک، تمل ناڈو اور مہاراشٹر ایسی ذہین ریاستیں ہیں جو ملک کی تعمیر کرتی ہیں -

یہاں کرناٹک میں کیا ہو رہا ہے؟ بی جے پی اور بومئی نے نام پر ہماری ریاست کو برباد کر دیا- ذات پات اور مذہب میں ہمیں اس طرح تقسیم کردیاگیا-پی ایم مودی پر حملہ کرتے ہوئے ملیکارجن کھرگے نے کہا کہ بی جے پی کے ارکان مودی کو بھگوان کہتے ہیں اور مانتے ہیں - ایساکہنا اور تسلیم کرنا، آمریت کے سوا کچھ نہیں ہے- کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے قبل ازیں مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سے جمعہ (6 جنوری) کو رام مندر کے افتتاح کی تاریخ کا اعلان کرنے پر سوال اٹھایا تھا - انہوں نے کہا تھا کہ کیا آپ رام مندر کے مہنت ہیں، آپ کون ہوتے ہیں رام مندر کے افتتاح کی تاریخ بتانے والے؟آپ ایک سیاست دان ہیں اور مزید یہ کہ آپ وزیر داخلہ بھی ہیں - آپ کا کام ملک کو محفوظ رکھنا، قانون کی بالادستی اور لوگوں کے لئے خوراک اور کسانوں کو مناسب قیمتوں کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے- واضح ہو کہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے حال ہی میں کرناٹک میں ایک سیاسی بیان دیا تھا کہ ایودھیا میں رام مندر کا افتتاح کم جنوری 2024 ء کو کردیا جائے گا-


Share: