ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بی جے پی رکن پارلیمنٹ کی گالی گلوج کے الفاظ سن کر میں رات بھر سو نہیں پایا : رکن پارلیمنٹ دانش علی

بی جے پی رکن پارلیمنٹ کی گالی گلوج کے الفاظ سن کر میں رات بھر سو نہیں پایا : رکن پارلیمنٹ دانش علی

Sat, 23 Sep 2023 11:17:23    S.O. News Service

نئی دہلی  ،23/ ستمبر ( ایس او نیوز/ایجنسی )ا یس پی کے رکن پارلیمنٹ دانش علی نے گزشتہ روز پارلیمنٹ میں بی جے پی رمیش بدھوری کی جانب سے ان کے ساتھ گالی گلوج سے پیش آنے کے واقعہ پر اپنے شدید ردعمل کا اظہار کیا۔ دانش علی نے کہا کہ وہ بی جے پی رکن پارلیمنٹ کے خلاف تحریک مراعت شکنی کی نوٹس اسپیکر اوم برلا کے دفتر میں پیش کردئے ہیں اور اسپیکر سے ملاقات کرنے کی کوشش کی لیکن وہ موجود نہیں تھے دانش علی نے کہا کہ اگر لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے بدھوری کے خلاف کارروائی نہیں کرتے ہیں تو وہ پارلیمنٹ چھوڑنے پر غور کریں گے ۔

دانش علی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مجھے امید ہے کہ سپیکر اس کے خلاف ایکشن لیں گے۔ لیکن اگر ایسا نہیں ہوتا ہے تو میں پارلیمنٹ چھوڑنے پر غور کروں گا کیونکہ لوگوں نے مجھے نفرت انگیز تقریر سننے کے لیے پارلیمنٹ میں نہیں بھیجا.

.کیا آر ایس ایس کے شاکھاوں میں ایسی زبان سیکھنے کو ملتی ہے؟” انہوں نے کہا کہ کل ایوان میں بی جے پی رکن پارلیمنٹ کے الفاظ سن کر  رات بھر سو  نہیں  پایا۔


Share: