ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بہار کابینہ توسیع: آر جے ڈی سے 16، جنتا دل یو سے 11 اور کانگریس سے 2 اراکین اسمبلی نے لیا حلف

بہار کابینہ توسیع: آر جے ڈی سے 16، جنتا دل یو سے 11 اور کانگریس سے 2 اراکین اسمبلی نے لیا حلف

Tue, 16 Aug 2022 22:12:05    S.O. News Service

پٹںہ،16؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) بہار میں مہاگٹھ بندھن حکومت بننے کے بعد آج کابینہ کی پہلی توسیع بھی عمل میں آ گئی۔ پٹنہ واقع راج بھون میں گورنر پھاگو چوہان نے 31 وزراء کو عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا۔ راج بھون کے راجندر منڈپم میں منعقد حلف برداری تقریب میں آر جے ڈی کے 16، جنتا دل یو کے 11، کناگریس کے 2، ہم کے 1 اور ایک آزاد رکن اسمبلی ںے وزارتی عہدہ و رازداری کا حلف لیا۔

حلف برداری کرنے والوں میں جنتا دل یو کی طرف سے وجئے کمار چودھری، وجیندر پرساد یادو، اشوک چودھری، شرون کمار، لیسی سنگھ، مدن سہنی، سنجے جھا، شیلا منڈل، سنیل کمار، جینت راج اور زماں خان شامل ہیں، جب کہ آر جے ڈی کی طرف سے آلوک کمار مہتا، تیج پرتاپ یادو، سریندر پرساد یادو، رامانند یادو، کمار سروجیت، للت یادو، سمیر کمار، مہاسیٹھ، چندرشیکھر، انیتا دیوی، سدھاکار سنگھ، اسرائیل منصوری، شمیم احمد، کارتیکے سنگھ، سریندر رام، محمد شاہنواز اور جتیندر کمار رائے شامل ہیں۔ کانگریس کی طرف سے محمد آفاق عالم اور مراری گوتم، ہم کی طرف سے سنتوش سمن، اور آزاد رکن اسمبلی سمیت کمار سنگھ نے بھی حلف برداری کی۔

کابینہ توسیع کے بعد وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے صحافیوں سے بات چیت کے دوران کہا کہ وزراء کے درمیان محکموں کی تقسیم آج ہی شام ساڑھے چار بجے ہوگی اور کابینہ کی میٹنگ بھی ہوگی۔ واضح رہے کہ گزشتہ 10 اگست کو مہاگٹھ بندھن کی حکومت بننے کے بعد جنتا دل یو لیڈر نتیش کمار نے وزیر اعلیٰ اور آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نے نائب وزیر اعلیٰ کی شکل میں حلف لیا۔


Share: