ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل : سڑک پار کرنے کے دوران آٹو کی ٹکر سے راہ گیر جاں بحق

بھٹکل : سڑک پار کرنے کے دوران آٹو کی ٹکر سے راہ گیر جاں بحق

Sun, 05 Nov 2023 23:07:38    S.O. News Service

بھٹکل 5/نومبر (ایس او نیوز)  رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے کو کراس کرنے کے دوران اچانک ایک تیز رفتار آٹو رکشہ کی ٹکر سے راہگیر شدید زخمی ہونے کے بعد اسپتال لے جانے کے دوران انتقال کرگیا۔ حادثہ اتوار شام قریب  آٹھ بجے پیش آیا۔

مہلوک کی شناخت محمد اشرف ابن عبدالرشید خان (60) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ محمد اشرف رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے  کے ایک سائڈ  پر واقع  بیکری سے لوٹ کر  ہائی وے کے دوسرے کنارے پر    واقع اپنے گھر جانے کے لئے  سڑک کو عبور کررہا تھا جس کے دوران نوائط کالونی سے سرکل کی طرف جانے والا آٹو رکشہ  تیزی کے ساتھ اس سے ٹکراگیا۔ شدید طور پر زخمی اشرف کو مقامی لوگوں نے فوری طور پر بھٹکل سرکاری اسپتال پہنچایا، جہاں سے  ابتدائی طبی امداد کے بعد مینگلورلے جانے کی کوشش کی گئی، مگر کنداپور پہنچنے تک اشرف زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔ انا للہ و اناالیہ راجعون۔

میت  اب واپس بھٹکل لائی جاچکی ہے اور سرکاری اسپتال  لے جائی گئی ہے۔ ضروری کاروائیوں کے بعد گھر والوں کے حوالے کی جائے گی۔

Pedestrian Killed in Bhatkal Auto-Rickshaw Accident
 


Share: