ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل کے مضافات میں ملزم نے کی خودکشی

بھٹکل کے مضافات میں ملزم نے کی خودکشی

Thu, 13 Oct 2022 19:02:57    S.O. News Service

بھٹکل 13 اکتوبر (ایس او نیوز) عصمت دری کے الزام کا سامنے کرنے والے ایک شخص نے اپنے ہی گھر کے قریب واقع ایک کاجو کے درخت سے لٹک کر خودکشی کرلی جس کی شناخت نارائن نائک (65) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

واردات جمعرات صبح بھٹکل کے مضافاتی علاقہ ہاڈین سبپتی میں پیش آئی۔

پولس ذرائع کے مطابق نارائن کو 2014 میں عصمت دری کے ایک معاملے میں گرفتار کیا گیا تھا، اور وہ قریب ایک سال سے کاروار جیل میں بند تھا۔ بعد میں وہ ضمانت پر رہا ہوگیا تھا اور معاملہ عدالت میں زیر سماعت تھا، اس دوران آج صبح اس کی نعش کاجو کے ایک درخت سے لٹکتی ہوئی پائی گئی۔ پولس کو شک ہے کہ ریپ کے معاملے کا سامنے کرنے کی وجہ سے پریشان ہوکر اس نے خودکشی کی ہوگی۔

بھٹکل مضافاتی پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے، چھان بین جاری ہے ۔


Share: