ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل کے قریب گونونتے نیشنل ہائی وے پر بائک پھسل گئی؛ منکی کے ایک شخص کی موت، ساتھی زخمی

بھٹکل کے قریب گونونتے نیشنل ہائی وے پر بائک پھسل گئی؛ منکی کے ایک شخص کی موت، ساتھی زخمی

Sun, 19 May 2024 22:05:04    S.O. News Service

بھٹکل 19/مئی (ایس او نیوز)     ہوناور کے قریب گونونتے نیشنل ہائی وے پر ایک بائک روڈ پر پھسل جانے کے نتیجے میں بائک پر سوار ایک شخص کی موت واقع ہوگئی جبکہ بائک کی پچھلی سیٹ پر سوار شخص زخمی ہوگیا۔ حادثہ  اتوار دوپہر کو پیش آیا۔

مہلوک کی شناخت منکی ناخدا محلہ کے رہائشی ابوبکر کمپا (49) کی حیثیت  سے کی گئی ہے۔ جبکہ بائک کی پچھلی سیٹ پر سوار زخمی شخص کی شناخت ہوناور کے قریبی علاقہ ٹونکا کے رہائشی حیات کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ پتہ چلا ہے کہ دونوں ٹونکا میں  ماہی گیری کے لئے استعمال ہونے والی جال بُنّنے  کا  کام کرتے تھے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق  ابوبکر  اپنے ساتھی حیات کے ساتھ ناخدا محلہ میں  منعقدہ اپنے رشتہ دار کی شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد   دوپہر کو واپس ٹونکا  جارہے تھے کہ گونونتے نیشنل ہائی وے پر ان کی بائک  نیشنل ہائی وے پر اچانک پھسل گئی۔ حادثے میں  دونوں شدید زخمی ہوگئے، دونوں کو فوری طور پر ہوناور اسپتال لے جایا گیا، جہاں سے ابتدائی طبی امداد کےبعد ڈاکٹر کی ہدایت پر انہیں مینگلور لے جانے کی کوشش کی گئی، مگر شام قریب سات بجے اطلاع ملی کہ     اُڈپی پہنچنے تک  ابوبکر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کرگئے ہیں۔ انا للہ و اناالیہ راجعون۔  بتایا گیا  ہے زخمی حیات کو اُڈپی  کے ایک اسپتال میں ایڈمٹ کیا گیا ہے، جہاں ان کی حالت   قدرے بہتر بتائی گئی ہے۔

ابوبکر کی میت ہوناور سرکاری اسپتال شفٹ کی گئی ہے، جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد   گھر والوں کے حوالے کی جائے گی۔ پتہ چلا ہے کہ ابوبکر کی پہلی بیوی کے انتقال کے بعد انہوں نے ایک ماہ پہلے ہی  بھٹکل تینگنگونڈی کی ایک بیوہ سے  شادی کی  تھی۔ پہلی بیوی سے ان کو دو اولاد ہیں۔ اللہ     تمام پسماندگان  کو صبر جمیل عطا فرمائے اور مرحوم ابوبکر کی  بال بال مغفرت فرمائے۔  اٰمین

بتاتے چلیں کہ بھٹکل سمیت ساحلی کرناٹکا میں صبح سے دوپہر تک   ہلکی بارش جاری تھی، ایسے میں سواریوں بالخصوص بائک والوں کے لئے ضروری ہے کہ وہ احتیاط سے گاڑی چلائیں کیونکہ    ابتدائی بارشوں میں ہی سواریاں سڑک پر  زیادہ پھسلتی ہیں۔


Share: