ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل کے سمندر میں ڈوبی ملپے کی ماہی گیر کشتی - پانچ مچھیروں کو بچا لیا گیا ۔ 20 لاکھ روپے کا نقصان

بھٹکل کے سمندر میں ڈوبی ملپے کی ماہی گیر کشتی - پانچ مچھیروں کو بچا لیا گیا ۔ 20 لاکھ روپے کا نقصان

Sun, 19 May 2024 13:45:03    S.O. News Service

بھٹکل ، 19 / مئی (ایس او نیوز) بھٹکل سمندری حدود میں ماہی گیری کے دوران دو کشتیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں ملپے بندرگاہ سے تعلق رکھنے والی ایک کشتی غرقاب ہوگئی جس کی وجہ سے  20 لاکھ روپوں کا نقصان ہوا ۔ غرقاب ہونے والی کشتی پر موجود پانچ مچھیروں کو بچا لیا گیا ۔
    
معلوم ہوا ہے بھٹکل ساحل سے تقریبا 12 ناٹیکل میل دوری پر ملپے کی مالتی دیوی کو کشتی کو دوسری ماہی گیر کشتی نے ٹکر ماری جس کی وجہ سے کشتی کے نچلے حصے میں درمیانی تختہ اکھڑ گیا اور اس میں پانی بھرنے لگا ۔ ٹکر مارنے والی درگا کشتی اور ایک دوسری کشتی پر موجود ماہی گیروں نے ملپے کی مالتی دیوی کشتی کو رسیوں سے باندھ کر گنگولی بندر تک لے جانے کی کوشش کی مگر گنگولی کے قریب سمندر میں یہ کشتی غرق ہوگئی ۔ 
    
کشتی میں موجود ڈیزل، مچھلیوں کے شکار کے لئے استعمال ہونے والے جال، کشتی کا انجن اور دوسرے ساز و سامان سمندر میں ڈوب گئے جس سے کشتی کے مالک کو20 لاکھ روپے کا نقصان ہوا ہے ۔  


Share: