ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل کے ایک ہوٹل میں چوری کی انوکھی واردات، رقم نہ ملنے پرسگریٹ کے پیکٹ لے کر چورفرار؛ سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوئی واردات

بھٹکل کے ایک ہوٹل میں چوری کی انوکھی واردات، رقم نہ ملنے پرسگریٹ کے پیکٹ لے کر چورفرار؛ سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوئی واردات

Wed, 27 Sep 2023 01:36:29    S.O. News Service

بھٹکل 26 ستمبر(ایس او نیوز) بھٹکل کے منکولی میں چوری کی ایک انوکھی واردات پیش آئی جس میں چوروں نے مطلوبہ رقم نہ ملنے پرسگریٹ کے پیکٹس ہی اپنے ساتھ لے کر فرار ہوگئے۔ واردات پیراورمنگل کی درمیانی شب کو ہلّی مان نامی ہوٹل میں پیش آئی۔

چوروں نے داخلی دروازے کو نقصان پہنچاتے ہوئےہوٹل میں گھس گئے، پہلے سی سی ٹی وی  سسٹم کے ساتھ چھیڑچھاڑ شروع کی اور ہوٹل کے سامنے لگے کیمرے کی تاریں کاٹ دیں۔ اس کے بعد انہوں نے کیمرے کو کیش کاؤنٹر سے دوسری طرف گھمایا اور اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کی کہ ان کی حرکتیں ملحقہ سی سی ٹی وی کیمرے میں ریکارڈ نہ ہونے پائے۔ اس کے بعد کیش کاونٹرمیں موجود کچھ رقم چوری کی، لیکن اُس میں زیادہ کچھ رقم نہیں تھی، جس سے مایس چوروں نے بالآخرسگریٹ کے پیکٹ پر ہی ہاتھ صاف کرلیا۔ جس کی مالیت قریب ایک ہزار روپیہ بتائی گئی ہے۔ چوری کی پوری واردات ہوٹل میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں میں قید ہوگئی ہے۔

اطلاع ملنے پر بھٹکل پولیس نے جائےوقوع پر پہنچ کرمعائنہ کیا ہے۔

Thieves break into Bhatkal hotel, Resort to stealing cigarette packets after failing to find money


Share: