بھٹکل ،29؍نومبر (ایس او نیوز) ادارہ سلطان یوتھ ویلفیر ایسوسی ایشن کی طرف سے کل مؤرخہ ۱۱ربیع الاول ۱۴۳۹ ھ مطابق 30؍ نومبر 2017ء بروز جمعرات کو جلسہ سیرت النبیؐ پر عظیم الشان نعتیہ مقابلہ کا انعقاد ہوگا۔ اس بات کی اطلاع پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے سلطان یوتھ ویلفیر ایسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری نے دی ہے ۔ ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ پروگرام جمعرات بعد نماز عشاء ٹھیک 8:45بجے سلطان مسجد کے احاطہ میں شروع ہوگا، جس میں بھٹکل کے تمام اسپورٹس سینٹروں کے مابین ایک اعظیم الشان ’’نعتیہ مقابلہ ‘‘ ہوگا۔ ساتھ ہی ساتھ سیرت النبی ؐ کے عنوان پر علماء کرام کے خطابات بھی ہونگے۔
پروگرام میں بھٹکل جماعت المسلمین قاضی مولانا محمد اقبال مُلا ندوی اور بھٹکل مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین قاضی مولانا خواجہ معین الدین اکرمی مدنی سمیت جامعہ اسلامیہ کے نائب صدر مولانا محمد صادق اکرمی ندوی اور جامع مسجد کے امام و خطیب مولانا عبدالعلیم خطیب ندوی مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوں گے۔
سلطان یوتھ ویلفیر ایسوسی کے جنرل سکریٹری نے تمام لوگوں سے درخواست کی ہے کہ اس نورانی محفل میں شرکت فرما کر پروگرام کو کامیاب بنائیں۔