ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل میں وزیر ماہی گیر نے کیا رعایتی دام پر ماہی گیروں کو کیروسین تقسیم کرنے کا آغاز 

بھٹکل میں وزیر ماہی گیر نے کیا رعایتی دام پر ماہی گیروں کو کیروسین تقسیم کرنے کا آغاز 

Wed, 06 Sep 2023 11:14:10    S.O. News Service

بھٹکل ،6 / ستمبر (ایس او نیوز) بھٹکل تعلقہ کے تینگن گنڈی ماہی گیر بندرگاہ میں منعقدہ ایک پروگرام کے دوران وزیر ماہی گیر و ضلع انچارج وزیر منکال وئیدیا نے ماہی گیر کشتیوں کے لئے آئندہ دس مہینوں تک رعایتی دام پر کیروسین تقسیم کرنے کا اعلان کیا ۔
    
انہوں نے کہا کہ کیروسین کی قلت کی وجہ سے ماہی گیروں کو مشکلات درپیش تھیں ۔ وزیر اعلیٰ سدارامیا کی قیادت میں کانگریسی حکومت نے اپنے وعدے کے مطابق اس مسئلہ کو حل کرنے کا اقدام کیا ہے . ریاست میں 8,200 دیسی ،مشینی ماہی گیر کشتیاں ہیں ۔ ان سب کے لئے آئندہ دس مہینوں تک فی کس 200 لیٹر کے حساب سے رعایتی داموں پر انڈسٹریل کیروسین فراہم کرنے کا بندوبست کیا ہے ۔ اس اہم اسکیم کے لئے 100 کروڑ روپے کی رقم درکار ہے ۔ سابقہ بی جے پی حکومت نے ماہی گیروں کے لئے صحیح طریقے سے تیل کی فراہمی کا نظم نہیں کیا تھا ۔ اب فوری طور پر انڈسٹریل کیروسین خرید کر ماہی گیروں کے لئے تقسیم کرنے کا انتظام کیا گیا ہے ۔ 
    
وزیر موصوف نے کہا کہ ماہی گیروں نے کئی مطالبات ہمارے سامنے رکھے ہیں ۔ ان سب کو مرحلہ وار حل کیا جائے گا ۔ آلوے کوڈی - تینگن گنڈی بندرگاہ کو ترقی دینے کے لئے 100 کروڑ روپے کا فنڈ درکار ہے ۔ انہوں نے یہ بھی یقین دلایا کہ تینگن گنڈی میں خواتین ماہی گیروں کے لئے شیڈ کی تعمیر سمیت جیٹی کی تعمیر اور دیگر مطالبے جلد پورے کیے جائیں گے ۔ 
    
اس موقع پر ماہی گیر لیڈر سومنات موگیر، کیشو موگیر، شنکر ہیبلے وغیرہ نے ماہی گیروں کو انڈسٹریل کیروسین تقسیم کرنے پر اپنی مسرت کا اظہار کیا اور اپیل کی کہ ماہی گیروں کے دیگر مسائل حل کرنے پر بھی توجہ دی جائے ۔ 
    
پروگرام کے آغاز میں فشریز ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے مینیجنگ ڈائریکٹر کے گنیش نے افتتاحی تقریر کی ۔ ڈسٹرک فشریز کے ڈپٹی ڈائریکٹر پون بوپنّا نے استقبال کیا ۔ ناگراج موگیر نے نظامت کی ۔ تحصیلدار تیپّے سوامی، جٹکا موگیر، وٹل دَیمنے، عبدالمجید ابّو، محکمہ ماہی گیری کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر روی کمار وغیرہ موجود تھے ۔ 


Share: