ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل میں وجیا دشمی کے موقع پر منعقد ہوا آر ایس ایس کا پروگرام 

بھٹکل میں وجیا دشمی کے موقع پر منعقد ہوا آر ایس ایس کا پروگرام 

Tue, 24 Oct 2023 19:17:23    S.O. News Service

بھٹکل، 24 / اکتوبر (ایس او نیوز) وجیا دشمی کے موقع پر بھٹکل میں آر ایس ایس کی طرف سے پیدل مارچ اور جلسہ کا انعقاد کیا گیا  جس آر ایس ایس کے مقامی لیڈروں کے علاوہ آر ایس ایس کرناٹکا نارتھ ویسٹ ژون کے پرچار پرمکھ ارون کمار نے  بھی شرکت کی ۔ 
    
جلسہ سے قبل آر ایس ایس کیڈر سے تعلق رکھنے والے لیڈروں اور کارکنان نے اپنے روایتی یونیفارم میں ملبوس ہو کر بینڈ کے ساتھ پیدل مارچ کیا جو ویر وٹھل روڈ پر واقع وڈیر مٹھ میدان سے شروع ہوا اور پھول بازار، ماری کٹا مندر، کلی ہنومنتھا مندر، ناگ یکشے مندر کے راستے سے گزرتے ہوئے واپس وڈیر مٹھ میدان تک پہنچ گیا ۔ مارچ کے دوران راستے میں جگہ جگہ رنگولی بنائی گئی تھی اور مختلف مقامات پر آر ایس ایس کے جلوس پر پھولوں کی پنکھڑیاں برسائی جا رہی تھی ۔
    
اس کے بعد منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے آر ایس ایس لیڈر ارون کمار نے کہا کہ بھارت کو جگت گرو بن کر کھڑا رہنا ہے تو پھر ہندو سماج کا مضبوط اور مستحکم ہونا ضروری ہے ۔ سماج میں چھوت چھات ختم ہونی چاہیے ۔ ٹوٹے ہوئے دلوں سے سماج اور دیش مضبوط نہیں ہو سکتے ۔ شروع سے ہی آر ایس ایس نے فرقہ واریت کی مخالفت کی ہے ۔ چاہے جس دھرم اور ذات سے کیوں نہ تعلق ہو، جو لوگ دیش پریمی ہوتے ہیں ہم انہیں قبول کرتے ہیں ۔     اس موقع پر مہمان کے طور پر موجود ٹیلکو ٹاٹا سروس اسٹیشن سرپن کٹہ کے ونائیک کیش کامت نے بھی خطاب کیا ۔ سابق ایم ایل اے سنیل نائک، آر ایس ایس لیڈر گووند نائک، بھٹکل بی جے پی کے منڈل صدر سبرایا دیواڈیگا، نریندرا نائیک، شنکر شیٹی، وٹھل پربھو، راما کھاروی، ہنو منتھا کھاروی، شیورام دیواڈیگا وغیرہ موجود تھے ۔ 


Share: