ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل میں منکال وئیدیا نے بتایا ؛ اتر کنڑا میں قحط سے متاثرہ افراد کے لئے 16.50 کروڑ روپے معاوضہ جاری

بھٹکل میں منکال وئیدیا نے بتایا ؛ اتر کنڑا میں قحط سے متاثرہ افراد کے لئے 16.50 کروڑ روپے معاوضہ جاری

Wed, 08 Nov 2023 13:47:31    S.O. News Service

بھٹکل 8 / نومبر (ایس او نیوز) ضلع انچارج وزیر منکال وئیدیا نے بتایا کہ ریاستی حکومت نے قحط سے متاثرہ افراد کے لئے مناسب معاوضہ ادا کرنے کو ترجیح دی ہے اور ضلع شمالی کینرا کو  معاوضہ ادا کرنے کے لئے  پہلے مرحلہ میں  16.50 کروڑ روپے جاری کیے ہیں ۔

    وزیر موصوف یو جی ڈی کے مسائل پر بات چیت کے لئے اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر میں منعقدہ میٹنگ میں یہ بات بتاتے ہوئے کہا کہ ضلع شمالی کینرا میں قحط زدہ علاقے میں راحت پہنچانے کے لئے 86 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا گیا تھا ۔ اس ضمن میں پہلے مرحلے میں اتر کنڑا کے لئے جو فنڈ جاری ہوا ہے وہ بیلگاوی اور وجیا پورا کے بعد سب سے زیادہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ دو تین دن کے اندر دوسرے اور تیسرے مرحلے کا فنڈ بھی جاری  ہونے کی توقع ہے ۔ 

    اتر کنرا ضلع میں قحط سے متاثرہ علاقوں کو فنڈ تقسیم کرنے کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر نے بتایا کہ ضلع کے تمام اراکین اسمبلی کی قیادت میں تشکیل شدہ ٹاسک فورس کمیٹی کی میٹنگ میں غور کرنے کے بعد کمیٹی کے مشورے کے مطابق 16.50 کروڑ روپے کا معاوضہ تقسیم کیا جائے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ ٹاسک فورس میں اس حلقہ کے رکن اسمبلی ، تحصیلدار، تعلقہ پنچایت سی ای او شامل ہیں ۔ یہ کمیٹی اس بات کا جائزہ لیتی ہے کہ لوگوں کے لئے پینے کا پانی ، جانوروں کے لئے پانی اور چارہ سمیت دیگر مسائل کس تعلقہ میں کس حد تک موجود ہیں اور کہاں کتنا معاوضہ ادا کیا جانا چاہیے ۔ اس طرح اس کمیٹی کی سفارشات پر ہی معاوضہ کی مقدار طے کی جاتی ہے ۔ 


Share: