ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل میں فساد پھیلانے کی نیت سے آپسی جھگڑے کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوشش - ایک گرفتار

بھٹکل میں فساد پھیلانے کی نیت سے آپسی جھگڑے کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوشش - ایک گرفتار

Sun, 16 Oct 2022 01:29:04    S.O. News Service

بھٹکل 15/ اکتوبر (ایس او نیوز) آپس میں لڑائی کے بعد پولیس اسٹیشن میں جھوٹی شکایت درج کرواتے ہوئے اس جھگڑے کو فساد پھیلانے کی نیت سے فرقہ وارانہ رنگ دینے کے الزام میں پولیس نے ایک نوجوانوں کو گرفتار کرلیا ہے جس کی شناخت شیرالی کے رہنے والے نوین وینکٹیش نائک کے طور پر کی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 8 اکتوبر کو نوین وینکٹیش نائک اور نوین سومیا نائک، دونوں ملزمین تیرن مکّی چرچ کےسامنے سے گزر رہے تھے توان کا آپس میں جھگڑا ہوگیا اور نوین وینکٹیش نائک نے نوین سومیّا کے سر پر چابی کی چین سے  ضرب لگاکر اُسے زخمی کردیا تھا۔

مگر نوین سومیّا نائک نے مرڈیشور پولیس تھانے میں جھوٹی شکایت درج کروائی کہ جب وہ اپنے گھر کی طرف جا رہا تھا تو شرالی ٹٹّی ہکّل کراس پر ٹی وی ایس جوپیٹر اسکوٹی پر آنے والے لوگوں نے لوہے کی سلاخ اور چین سے اس کے سر پر حملہ کیا ۔ حملہ آور ہندی میں بات چیت کر رہے تھے اور سفید لنگی پہنے ہوئے دوسری قوم سے تعلق رکھنے والے افراد تھے۔ یعنی سیدھے لفظوں میں اس نے مسلمانوں پر حملہ کرنے کا الزام لگایا تھا۔

بھٹکل مضافاتی پولیس اور مرڈیشور پولیس نے اس معاملہ کو بڑی سنجیدگی سے لیتے ہوئے گہرائی سے تفتیش کی توپتہ چلا کہ دوسرے فرقہ پر الزام لگاتے ہوئے  فساد پھیلانے کی نیت سے جھوٹی شکایت درج کروائی گئی ہے۔ پولس نے حملہ کرنے والے نوین وینکٹیش نائک کو گرفتار کرلیا ہے، اس نے حملہ کرنے کی بات کو قبول کیا ہے جبکہ پولس نے جھوٹی شکایت درج کرنے والے نوین سومیا نائک کے خلاف بھی معاملہ درج کرلیا ہے۔


Share: