ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل میں غیر قانونی پٹاخوں کی فروخت کے خلاف کارروائی 

بھٹکل میں غیر قانونی پٹاخوں کی فروخت کے خلاف کارروائی 

Thu, 12 Oct 2023 13:19:36    S.O. News Service

بھٹکل ، 12 / اکتوبر (ایس او نیوز) ضلع انتظامیہ کی طرف سے ملی ہدایت کے مطابق بھٹکل تحصیلدار کی نگرانی میں افسران کی ایک ٹیم نے بازار میں مختلف مقامات پر پٹاخوں کی دکانوں پر چھاپہ ماری کی اور پٹاخوں کی فروخت کے سلسلے میں تنبیہ کرنے کے علاوہ پٹاخوں کی غیر قانونی فروخت کے خلاف کارروائی کی ۔
    
شہر کے شمس الدین سرکل، پرانے بس اسٹینڈ، مین روڈ، ماری کٹہ، پھول بازار اور کلی ہنومنتھا مندر کے پاس موجود پٹاخہ کی دکانوں کے علاوہ جنرل اسٹورس، گروسری شاپس پر چھاپہ مارا گیا ۔ دکانداروں کو یہ بات سمجھائی گئی کہ لائسنس کے بغیر پٹاخے فروخت کرنا غیر قانونی اور مجرمانہ عمل ہے اور اس کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی ۔ اس کے علاوہ صرف 'گرین پٹاخے' ہی فروخت کرنے کی تاکید کی گئی ۔
    
اس چھاپہ ماری کے دوران شمس الدین سرکل کے پاس پٹاخہ فروشی کا لائسنس نہ ہونے کے باوجود ایک دکاندار کے پاس 'آتشی پھلجھڑیوں' کا پیکیٹ بر آمد ہوا جس پر ٹی ایم سی کی طرف سے کارروائی کی گئی اور دکاندار پر پانچ سو روپے جرمانہ لگایا گیا ۔ 
    
بھٹکل تحصیلدار تیپّے سوامی، ٹی ایم سی چیف آفیسر نیل کنٹھ میستا، ٹاون پی ایس آئی  شیوانندا، ہیسکام اسسٹنٹ ایکزیکٹیو انجینئر منجو ناتھ اور دیگر محکمہ جاتی اہلکار اس ٹیم میں شامل تھے ۔ 


Share: