ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل میں عدالت کے تعمیری منصوبے کے لئے 12 کروڑ روپے کی منظوری - بار ایسو سی ایشن نے کی وزیر منکال وئیدیا کی تہنیت

بھٹکل میں عدالت کے تعمیری منصوبے کے لئے 12 کروڑ روپے کی منظوری - بار ایسو سی ایشن نے کی وزیر منکال وئیدیا کی تہنیت

Sun, 16 Jun 2024 19:55:01    S.O. News Service

بھٹکل 16 / جون (ایس او نیوز) بھٹکل میں عدالت کی نئی عمارت تعمیر کرنے کے لئے بھٹکل کے ایم ایل اے اور وزیر منکال وئیدیا کی خصوصی دلچسپی اور کوششوں سے حکومت کی طرف سے 12 کروڑ روپے کا فنڈ منظور کیا گیا ہے ۔

    اس پس منظر میں بھٹکل بار ایسو سی ایشن کے ذمہ داران نے وزیر منکال وئیدیا کی رہائش گھر پر موجود ان کے دفتر پہنچ کر تہنیت کی ۔ بھٹکل کے سنیئر ایڈوکیٹ رویندر شریشٹی ، ایم ایل نائک، بار ایسو سی ایشن کے صدر گنیش دیواڈیگا  و دیگر نے وزیر موصوف کا شکریہ ادا کیا ۔ 

    اس موقع پر وزیر منکال وئیدیا نے بار ایسو سی ایشن کے ذمہ داران  کو یقین دلایا کہ عدالت سے متعلقہ رہائشی کامپلیکس کی تعمیر کے لئے مزید 2.5 کروڑ روپے منظور کروائیں گے اس کے علاوہ عمارت کی جدید طرز پر تعمیر کے لئے تمام ضروری تعاون فراہم کرنے کے لئے بھی ہمیشہ تیار رہیں گے ۔ 


Share: