ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل میں دو دوستوں نے کی خود کشی کی کوشش - ایک فوت دوسرا زیر علاج

بھٹکل میں دو دوستوں نے کی خود کشی کی کوشش - ایک فوت دوسرا زیر علاج

Mon, 30 Oct 2023 19:15:20    S.O. News Service

بھٹکل 30 / اکتوبر (ایس او نیوز) بھٹکل کے کائکینی میں کسی بات پر ناراض دو دوستوں نے زہر کھاکر  ایک ساتھ خود کشی کی کوشش کی جس میں ایک دوست کی موت واقع ہوئی ہے تو دوسرا اسپتال میں زیر علاج ہے ۔

    خود کشی میں اپنی جان گنوانے والے کا نام گریش ماروتی موگیر (25 سال) ہے جو کہ کائکینی میں کامت کیفے ٹیریا کے پاس مٹھدا  ہیتلو کا رہنے والا تھا ۔ اسپتال میں زیر علاج اس کے دوست کا نام لوک راج ناگ راج موگیر (29 سال) بتایا جاتا ہے ۔

    مرڈیشور پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کر لیا ہے ۔ مزید تحقیقات جاری ہے ۔


Share: