ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل میں بارش سے مچی تباہی کے بعد ضلع انچارج وزیر نے کہا؛ اتی کرم والوں کو بھی دی جائے گی ریلیف

بھٹکل میں بارش سے مچی تباہی کے بعد ضلع انچارج وزیر نے کہا؛ اتی کرم والوں کو بھی دی جائے گی ریلیف

Mon, 08 Aug 2022 00:52:19    S.O. News Service

بھٹکل 7 اگست (ایس او نیوز) ضلع اُترکنڑا  میں شدید بارشوں سے ہونے والے نقصانات کے لیے خصوصی معاوضہ فراہم کرنے کے لیے حکومتی سطح پر کوششیں جاری ہیں۔ بھٹکل میں  اتی کرم  والی زمینات پرتعمیر  مکانات اور دکانوں کو بھی  نقصان پہنچا ہے تو اُنہیں بھی معاوضہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ بات ضلع انچارج وزیر کوٹا سری نواس پجاری نے بتائی۔ وہ  بھٹکل میں یکم اگست  اور 2  اگست کے درمیان ہوئی زبردست بارش سے مچی تباہی کی جائزاتی میٹنگ میں    تعلقہ  کے مختلف آفسران کے ساتھ  معلومات  حاصل کرنے کے  بعد  اخباری نمائندوں سے  بات کررہے تھے۔

اتوار کو  بھٹکل منی ودھان سودھا میں منعقد ہ میٹنگ  کے بعد وزیر موصوف نے بتایا کہ بھٹکل میں ہونے والے نقصانات کا سروے جاری ہے۔ حکام کو ہدایت دی گئی ہے کہ اتی کرم   زمینات پر بھی اگر  کھیتوں، باغات اور مکانات کو نقصان پہنچا ہے تو اس پر  بھی غور کریں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کے مختلف علاقوں میں ہونے والے نقصانات کی سروے رپورٹ بھی جلد موصول ہو جائے گی اور مناسب معاوضہ فراہم کیا جائے گا۔

جائزاتی میٹنگ میں  بھٹکل رکن اسمبلی سنیل نائک، بھٹکل سب ڈیویژن اسسٹنٹ کمشنر ممتادیوی، بھٹکل تحصیلدار ڈاکٹر سومنت، تعلقہ پنچایت چیف آفسر پربھاکر چِکن منے و دیگر موجود تھے۔


Share: