ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل میں "فلسطین کی داستان" کتاب کا اجراء؛ 7 فیصد سے 78 فیصد زمین پر اسرائیل نے کیسے جمایا قبضہ؛ کتاب میں ہے معلومات

بھٹکل میں "فلسطین کی داستان" کتاب کا اجراء؛ 7 فیصد سے 78 فیصد زمین پر اسرائیل نے کیسے جمایا قبضہ؛ کتاب میں ہے معلومات

Sun, 15 Oct 2023 20:02:26    S.O. News Service

بھٹکل 15/اکتوبر (ایس او نیوز) بھٹکل کے معروف مصنف اور سوسے زائد عربی کتابوں کا اردو میں ترجمہ  پیش کرتے ہوئے بیش بہا علمی خدمات انجام دینے والے ڈاکٹر عبدالحمید اطہر ندوی کی نئی کتاب " فلسطین کی داستان"  کا اتوار کو ادارہ ادب اطفال بھٹکل میں ایڈیٹر ساحل آن لائن عنایت اللہ گوائی کے ہاتھوں اجراء کیا گیا۔

بالخصوص بچوں اور نوجوانوں کو آسان زبان میں واقف کرانے کے مقصد سے دیدہ زیب اور کلر فوٹو کے ساتھ کتاب میں فلسطین کے مسئلہ کو سمجھانے کی کوشش کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی 7 فیصد سے 78 فیصد زمین پر اسرائیل نے کیسے قبضہ جمایا، مختصراً معلومات فراہم کی گئ ہے۔اس موقع پر ادارہ ادب اطفال کے مولوی جعفر صّوان رکن الدین نے معلومات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ نشریات ادارہ ادب اطفال بھٹکل نے بچوں اور نوجوانوں کی نفسیات کو مدنظر رکھتے ہوئےاس کتاب کو شائع کیا ہے۔ اس کو حاصل کرنے کے لئے 9916771414   پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ ادارہ کے نائب صدرمولوی معظم شاہ بندری ندوی اورساحل آن لائن کے مبشر حُسین ہلارے بھی تقریب میں موجود تھے۔


Share: