ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ایم پی میں کانگریس کے تمام امیدواروں کی فہرست جاری ، صرف ایک سیٹ باقی

ایم پی میں کانگریس کے تمام امیدواروں کی فہرست جاری ، صرف ایک سیٹ باقی

Sat, 21 Oct 2023 13:43:18    S.O. News Service

بھوپال، 21/اکتوبر (ایس او نیوز /ایجنسی) دیر رات کانگریس نے مدھیہ پردیش انتخابات کیلئے ۸۸؍ امیدواروں کے ناموں کی دوسری فہرست جاری کی۔ اس کے ساتھ  ہی اب پارٹی کی کل ۲۳۰؍میں سے ۲۲۹؍سیٹوں کے امیدواروں کے نام سامنے آگئے  ہیں۔ گزشتہ رات تقریباً ایک بجے  جاری ہونے والی اس فہرست میں تین نشستوں پر پہلے  اعلان کردہ امیدواروں کو تبدیل کیا گیا ہے۔ پارٹی کی جانب سے اب بیتول ضلع کی صرف آملہ  سیٹ کے  لئے امیدوار کا اعلان کرنا باقی رہ گیا ہے۔

 پارٹی نے اس سے قبل ۱۵؍ اکتوبر کو اپنے ۱۴۴؍ امیدواروں کی فہرست جاری کی تھی۔ گزشتہ روز جاری ہونے والی فہرست میں پرانی فہرست سے تین امیدواروں کو تبدیل کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اب راجندر بھارتی کو دتیا سے اپنا امیدوار قرار دیا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی نے یہاں سے سینئر ریاستی وزیر ڈاکٹر نروتم مشرا کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔ کانگریس نے پہلے یہاں سے بی جے پی کے باغی اودھیش نائک کو نامزد کیا تھا لیکن علاقے میں مبینہ مخالفت کی وجہ سے امیدوار کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔ وہیں شیو پوری ضلع کے پچھور سے شیلیندر سنگھ کی جگہ اروند سنگھ لودھی کو امیدوار قرار دیا گیا ہے اور سابق اسمبلی اسپیکر این پی پرجاپتی کو نرسنگھ پور ضلع کے گوٹگاؤں (ایس سی) سے شیکھر چودھری کی جگہ امیدواراعلان کیا گیا ہے۔  پرجاپتی کو پہلی فہرست میں جگہ نہیں ملی جس کے بعد یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ وہ پارٹی چھوڑ دیں گے۔فہرست کے مطابق سوماوالی سے کلدیپ سیکروار، مورینا سے دنیش گرجر، مرکزی  وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر کے خلاف دیمانی سے رویندر سنگھ تومر، امبہ  (ایس سی) سے دیویندر رام نارائن سکھوار اور بھنڈ سے سابق وزیر چودھری راکیش  سنگھ چترویدی کو امیدوار بنایا گیا ہے۔

 گزشتہ روز کی فہرست کے مطابق گوہد (ایس سی) سے کیشو دیسائی، گوالیار سے سنیل شرما، گنا (ایس سی) سے پنکج کنیریا، بینا (ایس سی) سے نرملا سپرے، خرائی سے رکشا راجپوت،   جیوتی پٹیل  راہلی سے ،  ساگر سے ندھی جین، نیواری سے امیت رائے، دموہ سے اجے ٹنڈن، پنا سے بھرت ملن پانڈے، میہر سے دھرمیش گھئی، رام پور بگھیلاں سے راماشنکر پیاسی اور سرمور سے رام غریب کول کو امیدوار بنایا گیا ہے۔ ان امیدواروں کے ناموں کے اعلان کے بعد کمل ناتھ اور دیگر سینئر لیڈروںنے سبھی سے گفتگو کی اور انہیں پوری طاقت سے الیکشن لڑنے اور بی جے پی امیدواروں کو شکست دینے کی ہدایت دی۔ 


Share: