ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ایف سی آئی گھوٹالہ: ڈپٹی جنرل منیجر رشوت لیتے گرفتار، سی بی آئی نے تقریباً 50 مقامات پر کی چھاپہ ماری

ایف سی آئی گھوٹالہ: ڈپٹی جنرل منیجر رشوت لیتے گرفتار، سی بی آئی نے تقریباً 50 مقامات پر کی چھاپہ ماری

Wed, 11 Jan 2023 19:21:52    S.O. News Service

نئی دہلی،11؍جنوری (ایس او نیوز؍ایجنسی) فوڈ کارپوریشن آف انڈیا (ایف سی آئی) میں گھوٹالہ کو لے کر سی بی آئی نے سخت کارروائی کرتے ہوئے تقریباً 50 مقامات پر چھاپہ ماری کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ چھاپہ ماری اس واقعہ کے بعد کی گئی جب سی بی آئی نے ایف سی آئی کے ڈپٹی جنرل منیجر (ڈی جی ایم) راجیو کمار مشرا کو رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا۔ چھاپہ ماری دہلی، ہریانہ اور پنجاب میں ایک ساتھ کی گئی ہے اور اس سے ایف سی آئی میں ہلچل والا ماحول پیدا ہو گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ایف سی آئی سے متعلق گھوٹالے میں سی بی آئی نے 74 ملزمین کے خلاف معاملہ درج کیا ہے۔ چھاپہ ماری کے دوران سی بی آئی نے الگ الگ ٹھکانوں سے کیس سے منسلک دستاویزات بھی برآمد کیے ہیں۔ ایف سی آئی کے بدعنوان افسران اور اناج مل کے مالکان پر کافی وقت سے سی بی آئی کی نظر تھی۔ پوری تیاری کے بعد 11 جنوری (بدھ) کے روز ایجنسی نے منصوبہ بند کارروائی کی۔

واضح رہے کہ مبینہ ایف سی آئی گھوٹالہ میں ٹیکنیکل اسسٹنٹ سے لے کر ایگزیکٹیو ڈائریکٹرس کے کردار پر ایجنسی کو شبہ ہے۔ اس کی جانچ کی جا رہی ہے۔ ایف سی آئی کے ڈپٹی جنرل منیجر کو 50 ہزار روپے کی رشوت لیتے ہوئے جب گرفتار کیا گیا تو، پھر فوری طور پر آگے کی کارروائی شروع کی گئی۔ خفیہ جانکاری ملنے کے بعد پنجاب اور ہریانہ کے کئی شہروں میں سی بی آئی کی ٹیم نے چھاپہ ماری کی، جبکہ دہلی میں دو مقامات پر چھاپہ ماری ہوئی۔

بتایا جاتا ہے کہ سی بی آئی کو ایف سی آئی میں بدعنوانی سے متعلق کئی شکایتیں ملی تھیں۔ ان شکایتوں کے پیش نظر سی بی آئی نے خاموشی کے ساتھ تحقیقات شروع کر دی تھی۔ گزشتہ تقریباً 6 ماہ سے ایجنسی ایف سی آئی معاملے میں خفیہ جانکاریاں حاصل کر رہی تھی۔


Share: