ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اڈپی:  ڈیوائڈر سے ٹکرانے کے بعد کار الٹ گئی - ڈاکٹر موقع پر ہی ہلاک

اڈپی:  ڈیوائڈر سے ٹکرانے کے بعد کار الٹ گئی - ڈاکٹر موقع پر ہی ہلاک

Sat, 01 Jul 2023 22:49:54    S.O. News Service

اڈپی یکم / جولائی (ایس او نیوز) کل شب دیر رات کو منی ڈی سی آفس روڈ پر پیش آئے ایک سڑک حادثے میں ایک بے قابو کار ڈیوائڈر سے ٹکرا گئی جس کی وجہ سے منی پال کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں خدمات انجام دے رہے ڈاکٹر کی موقع پر موت ہوگئی۔ 
    
حادثہ میں ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت ڈاکٹر سوریہ نارائن کے طور پر کی گئی ہے جو کہ بینگلورو کا رہنے والا تھا اور وہ کار ڈرائیو کر رہا تھا ۔  ڈاکٹر سوریہ نارائن کے ساتھ  دیویت سنگھ اور سنگیت نامی دو دوست بھی کار میں موجود تھے جنہیں معمولی چوٹیں آئی ہیں۔ 
    
بتایا جاتا ہے کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب رات کا کھانا کھانے کے بعد تینوں دوست کار میں سوار ہوکر اپنے فلیٹ کی طرف جا رہے تھے ۔ ہاٹ اینڈ اسپائسی ہوٹل کے پاس گھماو پر ان کی کار بے قابو ہوگئی اور ڈیوائڈر سے ٹکرانے کے بعد سڑک الٹ گئی۔ 
    
منی پال پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر معائنہ کیا اور کیس درج کر لیا۔ 


Share: