ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اڈپی : کنویں سے برآمد ہوئی گم شدہ خاتون کی لاش

اڈپی : کنویں سے برآمد ہوئی گم شدہ خاتون کی لاش

Mon, 10 Oct 2022 20:09:10    S.O. News Service

اڈپی،10؍اکتوبر (ایس او نیوز) پڈوبیدری کے پانیور میں گزشتہ دو دن سے لاپتہ خاتون کی لاش غیر مستعمل کنویں سے برآمد ہوئی جس کی شناخت رکشیتا (24 سال) کے طور پر کی گئی ہے۔
    
بتایا جاتا ہے کہ پانیور نارائن پجاری کی بیٹی رکشیتا کی شادی سنجیا پجاری سے دو سال قبل ہوئی تھی ۔ دونوں کی یہ لو میریج تھی ، مگر ان کی ازدواجی زندگی میں دراڑیں پڑ گئی تھیں ۔ دو دن پہلے رکشیتا اپنے گھر سے اچانک غائب ہوگئی تھی ، جس کے بعد آج اس کی لاش غیر مستعمل کنویں میں پائی گئی۔
    
پڈوبیدری پولیس انسپکٹر پرشوتم اور اسٹاف نے جائے وقوع پر پہنچ کر معائنہ کیا اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے منی ہاسپٹل میں منتقل کیا ۔ پولیس نے کیس درج کر لینے کے بعد تحقیقات شروع کر دی۔


Share: