اڈپی 18/ اگست (ایس او نیوز) برہماگری سرکل پر بینر تنازعہ اور بی جے پی یووا مورچہ کی طرف سے کانگریس دفتر کا محاصرہ کرنے کی کوشش کے بارے میں سابق وزیر ونئے کمار سوراکے نے کہا کہ کانگریس نے ساورکر کا کٹ آوٹ ہٹانے کا مطالبہ نہیں کیا تھا ۔
انہوں نے کہا اجازت لیے بغیر وہاں بینر کیسے لگایا جا سکتا ہے ، یہ پوچھنے کے لئے ہمارے کارکنان وہاں گئے تھے ۔ چاہے جس کا کٹ آوٹ لگایا جائے اس پر کانگریس کو اعتراض نہیں ہے ۔ یہ بینر لگانے والوں کی اپنی مرضی ہے ۔ وہ لوگ ساورکر کو ماننے والے ہیں اور انہوں نے ہمت بندھانے کے لئے نیتاجی کو بھی اپنے بینر میں شامل کرلیا ہے
انہوں نے کہا کہ ہم نے کبھی بھی ساورکر کا کٹ آوٹ نہیں لگایا اور نہ کبھی لگائیں گے ۔ ہم لوگ گاندھی جی اور نہرو کے کٹ آوٹ لگانے والے ہیں ۔ اگر انہیں ساورکر کے کٹ آوٹ لگانے کے لئے اجازت ملتی ہے تو لگانے دیجیے ۔ گوڈسے کے نام کا بورڈ لگانے پر بھی ہم نے مخالفت نہیں کی تھی ۔