اڈپی، 8 ؍ ستمبر (ایس او نیوز) نیشنل ہائی وے 66 پر واقع پتور کے امباگیلو میں امرت گارڈ ن کے پاس سڑک پار کرتے وقت بس کی ٹکر سے ایک 65 سالہ خاتون ہلاک ہوگئی ، جس کا نام ہیبری کی رہنے والی وسنتی شیٹی بتایا گیا ہے ۔
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق وسنتی ایک شادی میں شرکت کے لئے امرت گارڈن گئی تھیں ۔ جب وہ روڈ کراس کر رہی تھی تو کنداپور سے اڈپی کی طرف جانے والی ایک بس نے اسے ٹکر ماری ، جس کی وجہ سے اس کے سر، ہاتھ اور پیروں میں شدید چوٹیں آئیں ۔ زخمی وسنتی کو فوری طور پر اسپتال میں لے جایا گیا مگر اس نے راستے میں ہی دم توڑ دیا ۔
اڈپی ٹریفک پولیس نے کیس درج کر لیا ہے ۔